جب ضلع کلکٹر دیویا ایس ائیر نے یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ رقص کیا، ویڈیو وائرل

جب ضلع کلکٹر دیویا ایس ائیر نے یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ رقص کیا
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

ترواننت پورم: 02۔اپریل (سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

کسی بھی آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیدار کی شبیہ انتہائی کرخت مزاج کے طورپرمشہور ہوتی ہے۔ان آئی اے ایس عہدیداروں میں سے زیادہ تر کا تعلق ضلع کلکٹران کے عہدہ سے ہوتا ہے۔جنہیں پورےضلع کے سرکاری عہدیداروں کے علاوہ عوام بھی انتہائی سخت گیر عہدیدار مانتے ہیں۔

تاہم ان میں سے زیادہ تر آئی اے ایس عہدیدار انتہائی عام اور نرم مزاج ہوتے ہیں۔عوام کے درمیان گھل مل کر مسائل کے حل کو ترجیح دیتے ہیں اور ساتھ ہی درمیانی افراد کے بغیر عوام کے ساتھ راست رابطہ پر یقین رکھتے ہیں۔ایسے آئی اے ایس عہدیدارعوام کی پسند بھی ہوتے ہیں۔

ایسے ہی ایک آئی اے ایس عہدیداروں میں "ڈاکٹر دیویا ایس ائیر” بھی اپنی مقبولیت کا ایک ریکارڈ رکھتی ہیں۔جو کہ ریاست کیرالا کے Pathanamthitta پٹھانم تھٹا” کی ضلع کلکٹر ہیں۔

سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر ان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔جس میں وہ ایم جی یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ ایک تقریب میں ان کی حوصلہ افزائی کی غرض سے طالبات کے ساتھ روایتی رقص کررہی ہیں۔جنہیں رقص کرتے دیکھ کر خود طالبات اور وہاں موجود سرکاری اور یونیورسٹی کے عہدیدار بھی دنگ ہوگئے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق جب ضلع کلکٹر ڈاکٹر دیویا ایس ائیر سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں ان طالبات کے ساتھ روایتی رقص کرتے ہوئے کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی؟ تو ان کا کہنا تھا کہ” کیوں مجھ سے ہچکچاہٹ کی توقع کی جاتی ہے۔؟ ”