آریان خان سے منسلک منشیات کیس کے اہم گواہ پربھاکرسئیل کی موت
ممبئی: 02۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
ممبئی پولیس نے آج بتایا ہے کہ فلم اداکار شاہ رخ خان کے فرزند آریان خان کے منشیات کروز ڈرگ کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی)کے آزاد گواہ پربھاکر سئیل کی ممبئی میں واقع اس کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔
ایک پولیس عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ پربھاکر سیئل (37 سالہ) کا جمعہ کی شام مہول (چیمبور) میں واقع اس کے مکان میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ قلب پر حملہ کے بعد اسے ممبئی کے گھاٹ کوپر کے سرکاری راجواڑی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا۔
پربھاکرسیئل کےوکیل تشار کھنڈارے نے تصدیق کی کہ ان کے موکل پربھاکر سیئل کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سےہوئی اوران کے اہل خانہ کو کسی بھی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہے!۔
یاد رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی)کے گواہ کے پی گوساوی کا باڈی گارڈ ہونے کا دعویٰ کرنے والے پربھاکرسیئل نے عدالت میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ 3 اکتوبر 2021 کو ممبئی سے گوا جارہی کروز (کشتی) پر این سی بی ٹیم کے دھاوہ کے بعد اداکار شاہ رخ خان کے فرزند آریان خان،ان کے دو دوستوں ارباز مرچنٹ اور مون مون دھمیچا کو منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزامات کے تحت تحویل میں لیے جانے کے بعد اس نے گوساوی کو آریان خان کی گرفتاری کے بعد 25 کروڑ روپے کی ادائیگی کے معاہدے پر بات کرتے ہوئے سنا تھا۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان خان کو 19 دیگر افراد کے ساتھ اس کروز منشیات کیس میں ملزم نامزد کیا تھا اور ان ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ممنوعہ ادویات رکھنے،استعمال کرنے،فروخت کرنے،خریداری کرنے،سازش اور اُکسانےسمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس کیس میں گرفتار 20 ملزمان میں سے صرف دو اس وقت عدالتی حراست میں ہیں اور باقی ضمانت پر باہر ہیں۔
اور ساتھ ہی اس نے یہ سنگین الزام بھی عائد کیا تھا اس معاملہ میں زبردستی ان سے گواہ اور عینی شاہد کے طور پر سادہ کاغذات پر دستخط کروائےگئے تھے!! پربھاکرسیئل اس معاملہ کا اہم گواہ تھا اور اس نے آریان خان والے معاملہ میں اپنے پاس تمام ویڈیوز موجود رہنے کا دعویٰ کیا تھا اور اس نے خود اپنی جانب سے عدالت میں تمام تفصیلات پرمشتمل حلفیہ بیان داخل کیا تھا!!
” پانچ ماہ قبل پربھاکرسیئل کی جانب سے میڈیا کو دی گئیں تفصیلات اور مختلف انکشافات اس ویڈیو میں دیکھے جاسکتے ہیں۔(ویڈیو بشکریہ: این ڈی ٹی وی) مکمل ویڈیو 13 منٹ"

