ماہ مقدس رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل بروز اتوار 3 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا

ماہ مقدس رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
کل بروز اتوار 3 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا

حیدرآباد : 02۔اپریل (سحرنیوزڈاٹ کام)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی،صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال آج 29 شعبان المعظم 1443 ہجری بتاریخ 2 اپریل بروز ہفتہ 6 بجے شام بمقام خانقاہ کامل،دبیر پورہ حیدرآباد زیر نگرانی حضرت مولانا سیدمحمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدرمجلس علماء دکن منعقد ہوا۔

بعد غروب آفتاب ماہ مقدس رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔لہذا تحت احکام شرعیہ کل بروز اتوار 3 اپریل 2022 کو یکم رمضان المبارک 1443 ہجری ہوگی اور کل 3 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔

چاند نظر آنے کے بعد آج 2 اپریل شعبان المعظم کا آخری دن تھا اور ماہ مقدس کا آغاز کل بروز اتوار 3 اپریل سے ہوگا۔

وہیں محکمہ قضات گورنمنٹ چیف قاضی اہلسنت والجماعت چنئی کی اطلاع کے مطابق بعد غروپ آفتاب چاند نظر آگیا ہے لہذا تمل ناڈو میں بھی کل بروز اتوار 3 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔ملک کے مختلف شہروں سے بھی ماہ مقدس رمضان کا چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔