میں واپس آؤنگی،امن برقرار رکھیں،ممتا بنرجی کا ہسپتال کے بستر سے پارٹی کارکنوں کو ویڈیو پیغام
کولکاتا : 11۔مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام)
کل 10 مارچ کو مغربی بنگال کے نندی گرام میں نامعلوم افراد کے حملہ میں زخمی چیف منسٹر مغربی بنگال و ترنمول کانگریس سپریمو ممتا بنرجی نے آج ہسپتال کے بستر سے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ترنمول کانگریس پارٹی قائدین ، کارکنوں اور حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر حال میں امن برقرار رکھیں۔ یاد رہے کے کل کے حملہ میں ممتا بنرجی کے مونڈھے ،پیر اور کمر میں زخم آئے ہیں اور کولکاتا کے ایس ایس کے ایم کے ٹراؤما کیئر یونٹ میں وہ کل سے زیر علاج ہیں۔
দলনেত্রীর @MamataOfficial আবেদন pic.twitter.com/SPoD3m7Iu3
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) March 11, 2021
ہسپتال کے بسترسے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہاہے کہ میں سب سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ پُرسکون رہیں اورصبر کامظاہرہ کریں ممتابنرجی نے اپنے پارٹی کارکنوں سے کہاہے کہ وہ کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے عوام کو تکلیف ہو۔
ممتا بنرجی نے اس ویڈیو پیغام کے ذریعہ کہاہے کہ انہیں کچھ دن وہیل چیئر پر رہناپڑے گا لیکن انہوں نے ویڈیو پیغام میں اس حملے کے بارے میں کوئی سازش یا بار بار الزامات عائد کرنے سے گریزکیاہے۔چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ میرے بازو اور پیر پر چوٹیں آئی ہیں اور مجھے اپنے سینہ میں تکلیف محسوس ہورہی ہے۔
اور ہسپتال میں میرا علاج چل رہاہے۔ ممتا بنرجی نے اپنے پارٹی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے اس ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں دو تین دن میں واپس آؤں گی میرے پیر میں چوٹ ایک مسئلہ ہے لیکن میں اس مسئلہ سے نمٹنے کا انتظام کرلوں گی۔ اس سے میرے انتخابی جلسوں کومتاثر نہیں ہونے دیناہے اور ہوسکتا ہے کہ مجھے وہیل چیئر پر ہی رہنا پڑے گا اور اس کے لیے مجھے آپ کی تائید اور حمایت کی سخت ضرورت ہوگی۔
حملہ سے متعلق تفصیلی خبر اس لنک پر پڑھی جاسکتی ہے :
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے لگایا حملہ میں زخمی ہونے کا الزام