چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے لگایا حملہ میں زخمی ہونے کا الزام

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے لگایا حملہ میں زخمی ہونے کا الزام

نئی دہلی : 10۔مارچ (ایجنسیز/سحرنیوزڈاٹ کام)
چیف منسٹر مغربی بنگال وسپریمو ترنمول کانگریس ممتا بنرجی نے آج نندی گرام میں انتخابی مہم کے دؤران ان پر حملہ کرتے ہوئے زخمی کردینے کا الزام عائد کیاہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ممتابنرجی نندی گرام کے پرولیہ بازار کے علاقے میں ایک مندر کے باہر تھیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے بتایا کہ اگلے ماہ ہونے والےمغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے کے لیے وہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے گئی تھیں۔ چند نامعلوم افراد نے زبردستی ان کی گاڑی کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی اس دؤران وہ زخمی ہوگئیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ کولکاتا واپس جارہی تھیں اس دوران سحر عوام ان سے ملاقات کررہی تھی تاہم اس موقع پر پولیس وہاں موجودنہیں تھی کہ اچانک چار، پانچ افراد کی ٹولی آئی اس وقت وہ اپنی گاڑی کے پاس کھڑی تھیں کہ ان فراد نے جان بوجھ کر انہیں گاڑی کے اندر ڈھکیلنے اور کار کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی جس کے دؤران ان کے پیروں میں چوٹ آئی ہے ممتا بنرجی نے کہا کہ اس حملہ سے انہیں شدید درد ہورہا ہے اور وہ کولکاتا واپس جارہی ہیں۔
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے ایک پیر سوجن آگئی ہے اور وہ درد  کی شدت سے بخارمیں مبتلاء ہوگئی ہیں۔ ممتابنرجی نےاپنے سینے میں درد کی شکایت بھی کی۔ممتا بنرجی نے اس حملہ کو ایک منظم سازش قرار دیتے ہوئے کا الزام عائد کیا کہ اس موقع پر کوئی پولیس اہلکار بھی موجود نہیں تھا۔چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نندی گرام میں آج کی رات گزارنے والی تھیں لیکن اس واقعہ کے بعد کولکاتا واپس لوٹ گئیں ۔

Picture Courtesy: Free Press Journal

دوسری جانب میڈیا کے ایک گوشہ سے خصوصی بات کرتے ہوئے صدر بی جے پی مغربی بنگال دلیپ گھوش نے ممتا بنرجی کے اس الزام پر ان پر ڈرامہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔دلیپ گھوش نے کہا کہ وہ چیف منسٹرممتا بنرجی پر ہونے والے مبینہ ‘حملے کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اس واقعہ کی شکایت کے بعد مرکزی الیکشن کمیشن نے ریاستی انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔

یاد رہے کہ ممتا بنرجی نے کل ہی نندی گرام اسمبلی حلقہ سے سحر اپناپرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔294 اسمبلی حلقوں پر مشتمل مغربی بنگال اسمبلی کے لیے 8 مرحلوں میں27 مارچ تا 29 اپریل انتخابات ہونے والے ہیں اور 2 مئی کو انتخابی نتائج کا اعلان ہوگا۔ ریاست میں ترنمول کانگریس ، بی جے پی اور بائیں بازو کی جماعتوں ، کانگریس اور ہندوستانی سیکولر فرنٹ اتحاد کے مابین سہء رخی مقابلہ ہے۔

مغربی بنگال بی جے پی کے رہنما شمک بھٹاچاریہ نے ممتا بنرجی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات پیش کی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ممتابنرجی بنرجی کے الزامات ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی سے کروائی جائیں ۔اسی دؤران کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ لوگوں سے ہمدردی حاصل کرنے اور سحر انتخابات سے قبل سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے ایک چال ہے۔

انہوں نے اے بی پی آنند سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرپولیس ایک چیف منسٹر کی حفاظت نہیں کرتی تو اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مغربی بنگال کے عوام کی حالت کیا ہوگی؟ اور اس واقعہ کے بعد ممتا بنرجی کو قبول کرلینا چاہئے کہ مغربی بنگال میں نظم و نسق اور امن و امان موجود نہیں ہے۔ سحر یاد رہے کہ نندی گرام ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماء سوونڈو ادھیکاری کی سیاست طاقت کا گڑھ ہے تاہم انہوں نے انتخابات سے عین قبل بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

اس واقعہ کے بعد ممتا بنرجی کو کولکاتا کے کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے گورنر مغربی بنگال مسٹر جگدیپ دھنکر نے ہسپتال پہنچ کر ممتا بنرجی کی عیادت کی۔
جبکہ اس واقعہ کیخلاف ترنمول چھاترا پریشد سے وابستہ طلبہ نے انسٹیٹیوٹ آف پوسٹ گرائجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے باہر احتجاج منظم کیا۔

اپ ڈیٹ :11 مارچ 

Picture Courtesy : facebook Page Of TMC

اس واقعہ کے بعد ممتا بنرجی کو کولکاتا کے کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں وہ ٹراؤما کئیر میں 48 گھنٹے کی خصوصی نگہداشت میں زیر علاج ہیں ۔ ہسپتال ذرائع کے بموجب ممتابنرجی کے پیر اور ایڑھی میں زیادہ چوٹ آئی ہیں۔اور ساتھ ہی ان کے سیدھے کندھے اور پیر میں بھی چوٹ آئی ہے۔