ناندیڑ میں ایک مشہور بلڈر کو دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا
ناندیڑ: 05۔اپریل(سحرنیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)
ایک انتہائی چونکا دینے والے واقعہ میں مہاراشٹرا کے ناندیڑ میں شہر کے مشہور بلڈر سنجے بیانی کو آج دن دہاڑے ان کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے گولی ماردی۔ناندیڑ شہر کے بلڈر-کم-ڈیولپر سنجے بیانی نے آج اپنے مکان کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کی گولیاں لگنے کے بعد دم توڑ دیا۔نامعلوم حملہ آور گولیاں مارکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
https://twitter.com/MVAGovt/status/1511301609711882245?t=wdBCUB0pHy4Op8PZ1eLicQ&s=08
خبررساں ادارہ اے این آئی نے ناندیڑ کے ایس پی پرمود کمار شیوالےکے حوالے اطلاع دی ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لیےایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ویمنٹل پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سنجے بیانی ایک تاجر اور بلڈر تھے جن کے قریبی سیاسی روابط تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کے یہ واقعہ دن دہاڑے اس وقت پیش آیا جب سنجے بیانی اپنے مکان کے باہر اپنی کار روک باہر آئے اور مکان کی جانب بڑھ رہے تھے کہ ان کی کار کے سامنے روکی گئی ایک موٹر سائیکل پر آنے والے دو نامعلوم افراد نے انہیں قریب سے گولی مار دی۔جب سنجے بیانی گولی لگنے کے بعد زمین پر گرگئے تو یہ حملہ جھک کر ان پر گولیاں برسائیں۔سنجے بیانی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ایس پی ضلع ناندیڑ پرمود کمار شیوالے نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں بلڈر سنجے بیانی زخموں سے جانبر نہ ہوسکے اور ان کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس حملہ آوروں کی تلاس کا آغاز کردیا ہے اور اس معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہے۔اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ فائرنگ تاوان کی وصولی کے لیے کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق سنجے بالاپرساد بیانی مہاراشٹر کے ناندیڑ کے ایک ممتاز بلڈر تھے۔وہ رئیل اسٹیٹ کی صنعت اور تعمیراتی کاروبار میں کافی مشہور تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بیانی کے ریاست کے سرکردہ لیڈروں کے ساتھ قریبی سیاسی روابط ہیں۔سنجے بیانی کے کچھ نمایاں پروجیکٹس ہیں جن میں سے دو حالیہ پروجیکٹس راج ریزیڈنسی اپارٹمنٹس اور راج پارک ہیں۔


