زرعی قوانین پر برہم احتجاجی کسانوں نے بی جے پی ایم ایل اے کی پٹائی کردی ، کپڑے پھاڑدئیے

بین ریاستی خبریں قومی خبریں

زرعی قوانین پر برہم احتجاجی کسانوں نے بی جے پی ایم ایل اے کی پٹائی کردی،کپڑے پھاڑدئیے

چندی گڑھ/بھٹنڈہ: 28۔مارچ (ایجنسیز/سحر نیوزڈاٹ کام)
گزشتہ زائد از 6 ماہ سے مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے تین زرعی قوانین اور گزشتہ سال پارلیمنٹ میں ان قوانین کو منظور کروائے جانے کیخلا ف ملک کے کئی حصوں بالخصوص دہلی کی تین سرحدات ، پنجاب ، اتر پردیش، ہریانہ اور مدھیہ پریش میں کسانوں کا پُرامن احتجاج جاری ہے۔

لیکن کل چندی گڑھ میں احتجاجی برہم کسانوں کی جانب سے جاریہ احتجاج کے دؤران پرتشدد احتجاج کے بعد لگتا ہے کہ کسان اب اس طویل ترین پرامن احتجاج سے بیزار ہوگئے ہیں یا پھر ان میں غیر سماجی عناصر داخل ہوکر کسانوں کے اب تک کے اس تاریخی پُرامن احتجاج کو پُرتشدد بناتے ہوئے اس کی بدنامی کا سامان پیدا کررہے ہیں!

پنجاب کے مالوت ٹاؤن میں کل ہفتہ کے دن احتجاجی کسانوں نے بی جے پی ایم ایل اے ارون نارنگ کی جم کر پٹائی کردی حتیٰ کے انکے کپڑے تک پھاڑکر انہیں مکمل برہنہ کردیا جو کہ ابوہر حلقہ اسمبلی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ایم اے ایل حلقہ اسمبلی ابوہر ارون نارنگ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ایک برہم افراد کا گروپ بی جے پی ایم ایل اے ارون نارنگ پر حملہ آور ہوا ،انکےکپڑے پھاڑدئیے گئے اور اس حملہ میں ارون نارنگ زخمی بھی ہوگئے قبل ازیں اس گروپ نے بی جے پی ایم اے حلقہ ابوہر ارون نارنگ پرسیاہی بھی پھینکی جب وہ وہاں پہنچے تھے۔

اس واقعہ کے فوری بعد وہاں موجود بی جے پی قائدین اور کارکن حالات کی سنگینی کو دیکھ وہاں سے چلے جانے میں بھی اپنی عافیت سمجھی اور بعد ازاں الزام عائد کیا کہ اس واقعہ کے پس پردہ پنجاب کی کانگریس حکومت ذمہ دار ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی جے پی ایم ایل اے ارون نارنگ پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کی غرض سے مکتسر ضلع کے مالوت میں موجود بی جے پی دفتر

اس واقعہ سے متعلق ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔(ویڈیو) 

پہنچے تھے۔اس وقت وہاں احتجاجی کسانوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی جو کسان زرعی قوانین کے خلاف احتجاج اور بی جے پی کیخلاف نعرے لگارہے تھے ۔احتجاجیوں نے بی جے پی ایم ایل اے پارٹی دفتر میں داخل ہونے نہیں دیا۔

اس افسوسناک واقعہ پرمشتمل ویڈیو تمام سوشیل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے واقعہ کے وقت بڑی تعداد میں موجودپولیس بی جے پی ایم ایل ارون نارنگ کو ہجوم کے درمیان سے نکال کرلے جانے میں کامیاب ہوگئی اور انہیں کسی دُکان میں ڈھکیل کر اس کا شٹر گرادیا گیا اس سارے واقعہ کے دؤران ایک سینئر پولیس عہدیدار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

بی جے پی ایم ایل ارون نارنگ کو پولیس برہم ہجوم سے بچاکر ایک دُکان کے اندر ڈھکیل کر اس کا شٹر گراتے ہوئے۔

یاد رہے کہ مرکز کی بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی جانب سے کسانوں کی مخالفت کے باجود تین زرعی قوانین بنائے جانے کے بعد سے بالخصوص پنجاب میں بی جے پی قائدین کوان زرعی قوانین کی تائید پر کسانوں اور وہاں کے عوام کی سخت مخالفت کا سامنا ہےجس میں پنجاب بی جے پی کے صدر اشونی شرما بھی شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے