ٹاسک فورس نے بشیر آباد کے نیلا پلی جنگلات میں دس شکاریوں کوچار دیسی طفنچوں کیساتھ پکڑلیا

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

ٹاسک فورس نے بشیر آباد کے نیلا پلی جنگلات میں دس شکاریوں کوچار دیسی طفنچوں کیساتھ پکڑلیا

تانڈور۔28 مارچ (سحر نیوزڈاٹ کام)
ضلع وقارآباد کے اسمبلی حلقہ تانڈور میں موجود بشیر آباد منڈل کے نیلا پلی جنگلات میں آج رات دیر گئے ٹاسک فورس وقارآباد کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے نیلا پلی کے قریب جنگل میں شکاریوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعدجنگل میں تلاشی مہم کے دؤران دیسی طفنچوں سے شکار میں مصروف دس افراد کو تحویل میں لے لیا۔

اور انکے پاس موجود چار دیسی طفنچوں کیساتھ ساتھ 9 سیل فونس اور پانچ گاڑیاں ضبط کرتے ہوئے آگے کی کارروائی کیلئے ان تمام کو بشیر آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

اس سلسلہ میں تحویل میں لیے گئے شکاریوں کی شناخت اور دیگر تفصیلات کا انتظار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے