حیدرآباد میں مساج سنٹرز کے نام پر جسم فروشی کا پردہ فاش
دو مساج سنٹرز پر پولیس کے دھاوے، آرگنائزرس اور گاہک گرفتار
حیدرآباد : 07۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں پولیس نے دو جسم فروشی کے اڈوں کا پردہ فاش کیاہے۔جنہیں شہر کے مشہور علاقہ میں مساج سنٹر کے نام سے چلایا جارہا تھا۔ایک خفیہ اطلاع کےبعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ان مساج سنٹرز پر دھاوےمنظم کیے اور تمام کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔
پولیس اور عوام کو دھوکہ دینے کے لیے باہر دیدہ زیب ناموں اور رنگوں کے ساتھ مساج سنٹرز کے سائن بورڈز لگاکر اندر چلائے جارہے کاموں کو دیکھ کر خود پولیس عہدیدار بھی حیرت میں پڑگئے۔بنجارہ ہلز جیسے پاش علاقہ کے ایک مساج سنٹر میں یہ دھاوہ منظم کیے گئے۔
تفصیلات کےمطابق بنجارہ ہلز کی روڈ نمبر 10 میں سنیل کمار نامی شخص” مہی ایورویدک بیوٹی اسپا سنٹر”کے نام سے ایک مساج سنٹر چلارہا تھا۔ پولیس کے مطابق مساج سنٹر کی آڑ میں ا نتہائی خفیہ طریقہ سے سنیل کمار مختلف مقامات اور شہروں سے لڑکیوں کو لاکر مساج سنٹر کے نام پر کئی دنوں سےبے خوف جسم فروشی کا دھندہ چلارہا تھا۔اسی دوران کسی نے سنیل کمار اور اس کے مساج سنٹر میں چل رہےجسم فروشی کے دھندہ کی اطلاع پولیس کو دی۔
جس کےفوری بعدبنجارہ ہلز پولیس نے اس مساج سنٹر پر دھاوہ منظم کیاتو اندرونی مناظر دیکھ کر وہ خود حیرت زدہ رہ گئے کہ مساج سنٹر کے نام پر اس پاش علاقہ میں ایسا گورکھ دھندہ ۔؟ اس دھاوے کے دوران پولیس نےمساج سنٹر کے مالک سنیل کمار اور اس مساج سنٹر کی سب آر گنائزر فرزانہ بیگم کوتحویل میں لے لیا۔اور ان کے خلاف کیس درج رجسٹر کرلیا گیا۔اسی طرح اس دھاوہ کے دوران تین گاہکوں کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔اس مساج سنٹر میں موجود لڑکیوں کا بازآبادکاری مرکز روانہ کرتے ہوئے اس مساج سنٹر کو مہر بند بھی کردیا۔
دوسرے واقعہ میں پولیس نے بنجارہ ہلز کی روڈ نمبر 11 پر بھی دھاوہ منظم کیا۔پولیس کواطلاع ملی تھی کہ آرکے ریسیڈنشل پینٹ ہاؤس میں جنت سیلون اینڈ اسپا سنٹر کے نام سے جسم فروشی کا کاروبار چلایا جارہا ہے۔اس اطلاع کے فوری بعد بنجارہ ہلز پولیس اس اسپا سنٹر پر دھاوہ منظم کرتے ہوئے اس کے مالک رتناوت وجئے بابو کو گرفتار کرلیا۔جس پر کریمنل کیس درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ رتناوت وجئے بابو شمالی ہند سے لڑکیوں کو طلب کرکے ان سے اپنے اس سیلون اینڈ اسپا سنٹر کے نام پرجسم فروشی کا کام کرواتا تھا ۔اس اسپا سنٹر کو بھی پولیس نے مہر بند کردیا ہے۔دونوں معاملات میں پولیس نے کیس درج رجسٹر کیے ہیں۔
گذشتہ دنوں بھی مساج سنٹر،اسپا سنٹر کے نام پر چلائے جارہے جسم فروشی کے چند اڈوں کا حیدرآباد پولیس نے پردہ فاش کرتے ہوئے مالکین اور گاہکوں کو گرفتار کیا تھا اور لڑکیوں کو بازآبادکاری سنٹر بھیجا گیا تھا۔
عوامی مطالبہ ہےکہ آئی ٹی اور دیگر شعبہ جات میں برق رفتاری کے ساتھ ترقی کررہے حیدرآباد میں ایسے جسم فروشی کے اڈوں اور نام نہاد اسپا سنٹرز و مساج سنٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔کیونکہ ایک طرف نوجوان نسل منشیات کی لت میں مبتلا کی جارہی ہے تو چند اسپاسنٹرز کے نام پر جسم فروشی کا کاروبار کررہے ہیں۔!!

” یہ بھی پڑھیں "

