امریکی فوجی جہاز سے گر کر ہلاک نوجوان کی شناخت : 19 سالہ افغان فٹ بال کھلاڑی زکی انوری

امریکی فوجی جہاز سے گر کر ہلاک نوجوان کی شناخت
19 سالہ افغان فٹ بال کھلاڑی زکی انوری

کابل:20۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

اتوار کو کابل میں طالبان کے داخلے اورصدارتی محل پر قبضہ کے بعد پیر کے دن سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر ایک ایسا ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں افغان نوجوانوں کی بڑی تعداد کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ایرپورٹ کے رن وے پر ایک امریکی فوجی جہاز کے ساتھ دؤڑ رہی ہے اور چند نوجوان اس اڑان بھرنے والے طیارہ پر سوار بھی ہیں۔

بعدازاں ایک اور ویڈیو انہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پروائرل ہوا تھا جس میں اس طیارہ سے تین افراد کو گرتے ہوئے دیکھا گیا اطلاعات آئیں کہ ان تینوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔

اس سلسلہ میں افغان نیوز ایجنسی اریانا کے مطابق ان تینوں میں سے ایک نوجوان کی شناخت زکی انوری 19سالہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔اور یہ نوجوان افغان نیشنل فٹ بال ٹیم کا کھلاڑی تھا۔

اس نیوز ایجنسی کے مطابق زکی انوری کی موت امریکی ایرفورس کے بوئنگ C17 سے گرنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور جنرل ڈائرکٹر کٹوریٹ فاراسپورٹس آف افغانستان نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد سے وہاں کا ماحول خوفزدہ ہے عوام میں مختلف خوف و اندیشات پیدا ہوگئے ہیں اور بڑی تعداد میں افغانی عوام کسی بھی طریقہ سے افغانستان سے باہر نکلنا چاہتے ہیں یہی وجہ رہی کہ اتوار کی رات اور پیر کے دن کابل ایرپورٹ پر عوام کا ہجوم داخل ہوگیا تھا جن میں زکی انوری بھی شامل تھا۔

کابل ایرپورٹ کے رن وے پر اور جہاز کے اڑنے کے بعد کا منظر : (ویڈیو)

https://www.instagram.com/p/CSobMGZHBh3/?utm_source=ig_web_copy_link

حتیٰ کہ ایرپورٹ کے رن وے اور وہاں موجود ہوائی جہازوں میں تک عوام کی بڑی تعداد کے سوار ہوجانے کے ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والے تینوں افراد اس امریکی فوجی طیارہ کے پہیوں میں بیٹھ گئے تھے۔

دوسری جانب امریکی ایرفورس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی ایرکرافٹ C17 پیر کے دن کابل کے ایرپورٹ پر اترا تھا جسے سینکڑوں افغان شہریوں نے گھیر لیا تھا۔سیکورٹی حالات کو دیکھتے ہوئے پائلٹ نے فوری اس ایرکرافٹ کو اڑانے کا منصوبہ بنایا بعد ازاں اس ایرکرافٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں دکھایا گیا کہ اس ایرکرافٹ سے کچھ لوگ نیچے گرگئے ہیں۔