مہنگائی زیادہ ہے تو افغانستان چلے جاؤ،وہاں پٹرول 50 روپئے لیتر ہے: ندھیہ پردیش کے بی جے پی لیڈر کا صحافی کو مشورہ

قومی خبریں

مہنگائی زیادہ ہے تو افغانستان چلے جاؤ،وہاں پٹرول 50 روپئے لیتر ہے

مدھیہ پردیش کے بی جے پی لیڈر کاسوال پوچھنے والے صحافی کو مشورہ

بھوپال:20۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

مدھیہ پردیش کے ایک بی جے پی لیڈر نے مہنگائی کے سوال پر ایک صحافی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ طالبان والے افغانستان چلے جائیں جہاں پٹرول 50 روپئے فی لیتر ہے!

بی جے پی صدر کتنی ضلع ،مدھیہ پردیش رام رتن پائل صحافی کی جانب سے بڑھتی مہنگائی کے سوال پر کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد اب تیسری لہر آنے والی ہے اور تمہیں پٹرول کی قیمت کی فکر ہے؟

بی جے پی ضلع صدر رام رتن پائل نے صحافی سے کہا کہ طالبان کے پاس جاؤ ،وہاں افغانستان میں پٹرول 50 روپئے فی لیتر ہےاور وہاں جاکر پٹرول بھروالو۔جہاں کوئی بھی پٹرول بھروانے والا نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس ویڈیو میں بی جے پی صدر کتنی ضلع ،مدھیہ پردیش رام رتن پائل کہہ رہے ہیں کہ کم ازکم یہاں ہندوستان میں ہم محفوظ تو ہیں!کورونا وائرس کی تیسری لہر آنیوالی ہے،اورپہلے ہی ہندوستان نے کورونا وائرس کی دونوں لہروں کا سامنا کیا ہے ۔اور مودی جی نے کیسے اس کو سنبھال کے رکھا ہوا ہے!

قابل غور بات یہ ہے کہ بی جے پی صدر کتنی ضلع ،مدھیہ پردیش رام رتن پائل جو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خوف دکھارہے ہیں وہ خود ماسک پہنے ہوئے نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے پیچھے موجود ان کے کسی حامی نے نہ ماسک پہنا ہے اور نہ ہی انسانی فاصلہ کو قائم رکھا ہے!!

بی جے پی صدر کتنی ضلع ،مدھیہ پردیش رام رتن پائل نے صحافی سے کہا کہ آپ ایک مانے ہوئے صحافی ہیں،کیا آپ ملک کے حالات سے واقف نہیں ہیں؟کہ کیسے نریندر مودی جی حالات کو کنٹرول کررہے ہیں!اور وہ اب بھی 80 کروڑعوام کو مفت راشن دے رہے ہیں۔

ویڈیو :-

بی جے پی صدر کتنی ضلع ،مدھیہ پردیش رام رتن پائل نے چہارشنبہ کوبھارتیہ جنتا یووا مورچہ اوریوتھ آرم بی جے پی کی جانب سے منعقدہ شجرکاری کے ایک پروگرام میں حصہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ باتیں کہی ہیں۔

یاد رہے 18 اگست کو بہار اسمبلی کے بی جے پی رکن ہربھوشن ٹھاکر بچول بھی پٹنہ میں اسی قسم کا بیان دے چکے ہیں کہ جوکوئی اس ملک میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتاوہ طالبان والے افغانستان چلا جائے۔

کبھی اس ملک میں چند بی جے پی قائدین کا سب سے پسندیدہ جملہ پاکستان چلے جاؤ ہوا کرتا تھا اب طالبان اور افغانستان چلے جاؤ ہوگیا ہے!!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے