کشمیر میں برفباری کے دؤران دو کمسن لڑکیوں کا دلنشین ویڈیو وائرل، برف سے کھیلتے ہوئے شاعرانہ انداز میں رپورٹنگ، زبردست ستائش

کشمیر میں برفباری کے دؤران دو کمسن لڑکیوں کا دلنشین ویڈیو وائرل
برف سے کھیلتے ہوئے شاعرانہ انداز میں رپورٹنگ، زبردست ستائش

حیدرآباد : 06۔فروری
(سحرنیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)

کمسن بچوں کی باتوں اور ان کی دلچسپ حرکتوں سے شاید ہی کوئی سخت دل انسان ہوتا ہوگا جو مسکرانے پر مجبور نہ ہوجائے۔!! گزشتہ دو دن سے سوشل میڈیاکےمختلف پلیٹ فارمز بالخصوص X(سابقہ ٹوئٹر) پر برفباری کےدؤران لیاگیا کشمیر کی دو کمسن لڑکیوں کا ایک دلنشین ویڈیو دھوم مچارہا ہے جسے بہت پسند بھی کیا جارہا ہے۔اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا ہے اور ان لڑکیوں کےشاعرانہ انداز بیاں کی ستائش کرتے ہوئے اسے رپورٹنگ کا نام دے رہے ہیں۔میڈیا اطلاعات کے مطابق یہ دونوں جڑواں بہنیں ہیں۔

مہندرا گروپ کے چیئرمین نامور صنعتکار آنند مہندرا ایکس X کے اپنے ہینڈل جہاں ان کے 11 ملین فالورز ہیں پر دلکش،سبق آموز و حیران کن ویڈیوز پوسٹ کرنے کا اپنا ایک ریکارڈ رکھتے ہیں۔اس طرح آنند مہندرا باقاعدگی سے سبق آموز،حوصلہ افزاء،مزاحیہ اورسوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والے ویڈیوز کے ساتھ اپنی دلچسپی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

4 فروری کو آنند مہندرا نے کشمیر میں برفباری کے متعلق شاعرانہ اور رپورٹنگ کے انداز میں وہاں کی برفباری کے متعلق گفتگو کرتی ہوئیں دو کمسن لڑکیوں کی ایک دلنشین ویڈیوشیئر کی ہے۔جو ہرکسی کا دل جیت رہی ہے۔آنند مہندرا کی جانب سے شیئر کیےگئے اس ویڈیو کوان دو دنوں کے دؤران 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد سوشل میڈیاصارفین نے دیکھاہے،12 ہزار لائیک ہوئے ہیں جبکہ 1,600 سے زائد افراد نے اس دلکش ویڈیو کو شیئر کیاہے اور کئی دلچسپ کمنٹس بھی کیےگئے ہیں۔اس ویڈیو کے کیاپشن میں آنند مہندرا نےلکھا ہے کہ ” برفباری میں برف پر پھسلتی بے پہیہ کی گاڑی یا شاعری؟ میرا ووٹ دوسرے کو جاتا ہے (یعنی شاعری)۔

دراصل اس ویڈیو کو ایکس X  پر ہی 3 فروری کو ” سری نگر گرل ” نامی ہینڈل سے پوسٹ کیا گیا تھا جس کے ساتھ لکھا ہے کہ یہ سب سے خوبصورت چیز ہے جو میں نے آج دیکھی ہے! (واٹس ایپ)۔اس ہینڈل پر اسی ویڈیو کو 3 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا ہے۔

اس ایک منٹ 13 سیکنڈ کے ویڈیو میں دونوں جڑواں بہنیں برف کےساتھ کھیلتے ہوئے نظر آتی ہیں ان کےسامنے اور ان کےاطراف کا پورا علاقہ برف کی چادر میں ڈوبا ہوا ہے۔ان میں سے ایک لڑکی کشمیر میں ہونےوالی خوبصورت برفباری کا مشاہدہ کرنےکےمتعلق فصاحت کےساتھ لگاتار بول رہی ہے۔یہ لڑکیاں اس برفباری سےبہت پرجوش و خوش نظر آتی ہیں ایسامحسوس ہوتا ہےکہ ان کمسن لڑکیوں نےپہلی مرتبہ برفباری کو دیکھا ہو۔؟ اطلاعات کے مطابق ان دونوں لڑکیوں کے نام زیبا اور زینب ہیں۔

اس ویڈیو کا آغاز دونوں میں سے ایک لڑکی کے السلام علیکم سے ہوتا ہے پھر وہ کہتی ہے کہ”آپ دیکھ رہےہونگےکہ میں کتنا انجوائے کر رہی ہوں، مجھے تو جیسے لگ رہا ہے کہ میں جنت کے بیچوں بیچ بیٹھی ہوں اوریہ دودھ کی لہریں ہیں۔ یہ کہتے ہوئے لڑکی برف اٹھا کر اسے اچھال کر کہتی ہے کہ یہ دودھ کی لہریں نہیں برف ہے۔آج بہت مزا آ رہا ہے۔

لڑکی کہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آج میری اور میری بہن کی دعا قبول کرلی۔تو ہم یہاں بہت زیادہ انجوائے کر رہے ہیں۔مستی کررہے ہیں۔پھر یہ لڑکی اپنے اطراف اشارہ کرتے ہوئے کہتی ہے کہ دیکھیں میری چاروں طرف کتنی برف ہے۔جیسے لگتا ہے گہرا پانی ہے اور گہرے سمندر میں ہم ہیں۔”

اسی دؤران اس پورے منظر کی ویڈیو لینے والی خاتون ان لڑکیوں سے پوچھتی ہیں کہ کیسا لگ رہا ہے اس برف میں؟ سردی نہیں لگی؟ تو وہی لڑکی کہتی ہے کہ سردی تو لگی لیکن انجوائے تو کرنا ہے نہ!! پھر کہتی ہے کہ بہت برف ہے نہ ہمارے کشمیر میں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے کشمیر کے کئی علاقوں بشمول گلمرگ میں شدید برفباری ہو رہی ہے،اطلاعات کے متعلق جاریہ سال سردیوں کے دوران کشمیر میں برفباری نہ ہونےکےباعث سیاح اور مقامی افراد مایوس تھے۔لیکن برفباری نے کشمیر کو برف کی چادر میں ڈھک دیاہےجس کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا پر دو دن قبل کشمیر سے ہی ایک اور قومی یکجہتی و مذہبی بھائی چارگی کا پیغام عام کرنے والا ایک انتہائی دلنشین ویڈیو بھی خوب وائرل ہوا تھا۔جو کہ جموں ہائی وے 44 کا بتایا گیا تھا۔

اس ایک منٹ 34 سیکنڈ کے ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک مسلم دکاندار اپنی دکان کے باہر نماز ادا کررہا ہےکہ اسی دؤران اچانک ژالہ باری، بارش اور گرج و چمک کا آغاز ہوتا ہے،اور اس شخص کو بھیگتے ہوئے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھ کر وہاں سے کار میں گزرنےوالے ایک سردار جی فوری اپنی کار روک دیتے ہیں اور چھتری لے کر بھاگتے ہوئے نماز ادا کررہے شخص تک پہنچ کر نماز کےاختتام تک چھتری کی مدد سے اس مسلم شخص کو بارش اور ژالہ باری سے محفوظ رکھتے ہیں۔ 

 

 

 

" یہ بھی پڑھیں "

جمہوریت کا قتل نہیں ہونے دیں گے، جمہوریت کو مذاق بنا دیا گیا : سپریم کورٹ آف انڈیا

 

adorable#
viralvideo#
littlegirls#
reporting#
snowfall#
kashmir#