اداکارہ کرینہ کپور اور امریتا اروڑہ کورونا سے متاثر

اداکارہ کرینہ کپور اور امریتا اروڑہ کورونا سے متاثر

ممبئی :13۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

کوویڈوباء گزشتہ دو سال سے ساری دنیا کو پریشان کیے ہوئے ہے۔اس وباء کے باعث ساری دنیا کے ممالک اور شہریوں کو معاشی مشکلات درپیش ہیں وہیں انسانی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔جبکہ دنیا بھر میں کوروناوباء کی دوسری لہر سے مزید جانی نقصان ہوا تھا۔کیا امیر اور کیا غریب ہر کوئی کورونا وباء سے متاثر ہوا ہے اور آج بھی ہورہا ہے۔

حکومتوں اور خود عوام کی جانب سے لاکھ احتیاطی تدابیر اختیار کیے جانے کے اور کوویڈ قواعد پر سختی کے ساتھ عمل آوری کے باؤجود کورونا وباء کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کورونا وباء کے ہندوستانی فلم انڈسٹری پر بھی گہرے اثرات پڑے ہیں اور کئی اداکاروں کی کورونا سے موت بھی ہوئی وہیں کئی اداکار کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

اب بالی ووڈ کی دو مشہور اداکارائیں کرینہ کپور خان اور امریتا اروڑہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔خبررساں ادارہ اے این آئی کے مطابق علامات ظاہر ہونے کے بعد تشخیص کروائی گئی تو کرینہ کپور خان اور امریتا اروڑہ کی رپورٹ کورونا وائرس پازیٹیو آئی ہے۔

اے این آئی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کے مطابق ان دونوں اداکاراؤں نے کوویڈ قواعد کی خلاف ورزی کی اور کوویڈ قواعد پر عمل نہیں کیا۔اس لیے یہ دونوں کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔بی ایم سی کے عہدیداروں کے مطابق کرینہ کپور خان اور امریتا اروڑہ نے کوویڈ قواعد پر عمل نہ کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں اور دیگر تقاریب میں شرکت کرتی رہیں۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے عہدیداروں نے اس دؤران کرینہ کپور خان اور امریتا اروڑہ کے رابطہ میں آنے والی تمام شخصیتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بھی اپنا کوویڈ ٹسٹ کروالیں اور ساتھ ہی انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کوویڈ سے متاثر نہ ہونے کے لیے تمام احتیاطی اقدامات کرلیں۔

اب جبکہ کوویڈ کی دوسری شکل "اومی کرون” سے دنیا کے کئی ممالک پریشان ہیں اور خود ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں دو درجن سے زیادہ افراد اومی کرون سے متاثر ہوئے ہیں! تو ممکن ہے کہ کرینہ کپور خان اور امریتا اروڑہ کا اومی کرون ٹسٹ بھی کیا جائے گا! تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور خان اداکار سیف علی خان کی اہلیہ ہیں انہیں دو لڑکے تیمورعلی خان پٹوڈی 4 سالہ جہانگیر علی خان پٹوڈی 6 ماہ ہیں۔ جبکہ امریتا اروڑہ نے 2009 میں شکیل لڈک سے شادی کی تھی انہیں دو لڑکے اذان 11 سالہ اور ریان 9 سالہ ہیں۔