فلم اداکار و نقاد کمال آر خان ممبئی ایرپورٹ پر گرفتار
بوریولی کی عدالت نے 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا
دو سال قبل رشی کپور اور عرفان خان پر کیے گئے متنازعہ ٹوئٹس کا شاخسانہ
ممبئی: 30۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
بالی ووڈ اداکار اور فلموں کے نقاد Film Critic# کمال راشد خان جو کہ کے آر خان KRK# کے نام سے جانے جاتے ہیں آج ممبئی ایرپورٹ پر گرفتارکرلیے گئے۔ان کے خلاف دو سال قبل کوویڈ وبا کے دؤران دو متنازعہ ٹوئٹس کے خلاف ممبئی پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔
آج کمال آر خان دوسال بعد جب دبئی جہاں وہ مستقل قیام کیے ہوئے ہیں سے ممبئی پہنچے توپولیس نے انہیں ایرپورٹ پرگرفتارکرلیا۔بعد ازاں ان سے پوچھ تاچھ کے بعد پولیس نے بوریولی کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے مجسٹریٹ نے کمال آر خان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں روانہ کردیا۔
اداکار عرفان خان کی 29 اپریل 2020 کو اور رشی کپور کی 30 اپریل2020 کو ہوئی موت کے بعد کمال آر خان نے اپنے الگ الگ ٹوئٹس میں لکھا تھا کہ میں نے چنددن پہلے کہا تھا کہ کورونا تب تک نہیں جائے گاجب تک وہ چند مشہور لوگوں کواپنے ساتھ نہیں لے جاتا۔ پھر میں نے نام اس لیے نہیں لکھے کہ لوگ مجھے گالی دیں گے،لیکن مجھے پہلے سے معلوم تھا کہ رشی اور عرفان جائیں گے۔مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ آگے کس کا نمبر آنے والا ہے۔
جب رشی کپور کوریلائنس ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا تو انہوں نے ٹوئٹ کیاتھا کہ رشی کپور کو ایچ این ریلائنس ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔میں ان سےصرف اتناکہنا چاہتا ہوں کہ جناب جلد صحت یاب ہوکر واپس آجائیں،باہر مت نکلیں،کیونکہ شراب کی دکان صرف 2-3 دن میں کھلنے والی ہے۔
سال 2020 میں یوواسینا کی کور کمیٹی نے ملاڈ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئےاس کے رکن راہول کنال نے الزام عائد کیا تھا کہ کمال آر خان نے مرحوم اداکاروں عرفان خان اور رشی کپور کےبارے میں قابل اعتراض ٹوئٹس کیےہیں۔جس پرپولیس نے کمال آرخان کے خلاف دفعہ 294 کے تحت ایک کیس درج رجسٹر کیا تھا۔اس معاملہ میں آج کمال آر خان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
کمال آر خان سوشل میڈیا کی ایک متنازعہ شخصیت کے طورپر مشہور ہیں وہیں فلمی نقاد کے طورپر بھی وہ بہت زیادہ بدنام ہیں۔ریلیز ہونے والی یا ریلیز ہوچکی ہندوستانی فلموں پر تبصرہ کرنے میں انہیں بہت زیادہ بیباک اور منہ پھٹ مانا جاتا ہے۔خاص کر بالی ووڈ اداکاروں میں وہ بہت زیادہ ناپسند کیے جاتے ہیں۔
گزشتہ ماہ گلوکار عدنان سمیع کے ایک گانے پر کمال آر خان کا پانچ منٹ کا یہ ویڈیو یہاں پیش ہے۔جس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ وہ طرز کے فلمی نقاد ہیں؟
https://www.instagram.com/reel/CgrPIxaJ-TD/?utm_source=ig_web_copy_link
بشمول شاہ رخ خان،سلمان خان،عامر خان،سیف علی خان،اکشے کمار،کرینہ کپور کے علاوہ شاید ہی موجودہ دور کا کوئی بالی ووڈ یا علاقائی زبانوں کی فلموں کے اداکار،ڈائرکٹر یا پروڈیوسر ہوں گے جن پر کمال آر خان اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے فلمی تبصروں اور ٹوئٹس کے ذریعہ ان پر رکیک حملے اور ان کی توہین نہ کرتے ہوں۔ساتھ ہی وہ دیگر فلمی نقادوں کو بھی شدید نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ان کے خلاف سلمان خان نےبھی ایک کیس درج کروایا ہے۔
کمال آر خان کی گرفتاری کے بعد ٹوئٹر پر ان کی تائید اور مخالفت میں میمز Memes# کی باڑھ آئی ہوئی ہے۔
Scene from Mumbai Airport 😂#KRKArrested #KamalRashidKhanpic.twitter.com/yiromBumZT
— Devil V!SHAL (@VishalRC007) August 30, 2022
حالیہ دنوں میں جب عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اور اکشے کمار کی فلم رکھشا بندھن کےبائیکاٹ کی مہم زوروں پرتھی وہیں اس فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے رہی سہی کسر کمال آر خان نے پوری کردی تھی۔
47 سالہ کمال آر خان نے جن کی پیدائش اترپردیش کے دیوبند میں ہوئی ہے 2008 میں بطور ایکٹر و پروڈیوسرفلم "دیش دروہی” کے ذریعہ بالی ووڈ میں داخل ہوئے تھے جو کہ بری طرح ناکام رہی اور جس پر مہاراشٹرا میں پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔وہیں کمال آر خان بگ باس۔3 سیزن 2009 کا بھی حصہ بنے تھے۔
کمال آر خان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تائید اور مخالفت میں وائرل میمز Memes#
* KRK arrested *
Bollywood : pic.twitter.com/PMLX6AmHXC
— Gagan🇮🇳 (@1no_aalsi_) August 30, 2022
Fullm party #KRKArrested pic.twitter.com/b6qvpuLXFz
— Anshu (@anshu_biswas2) August 30, 2022
Bollywood right now
#Bollywood #KRKArrested #krk #Mumbai #KRKArrested pic.twitter.com/qYatXys3I7— Shrishthi Ahuja 🇮🇳✪ (@ShrishthiAhuja) August 30, 2022