تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کےسپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری، انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج آج شام جاری کیے جائیں گے

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری
انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج آج منگل کی شام جاری کیے جائیں گے

حیدرآباد:30۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے آج 30 اگست کو انٹرمیڈیٹ سال دوم کے ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری کردئیے گئے ہیں۔

سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن جناب سید عمرجلیل آئی اے ایس نے ان نتائج کو آج صبح جاری کیا۔یکم اگست تا 10 اگست منعقدہ ان ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات میں جملہ ایک لاکھ 14 ہزار 289 طلبا و طالبات نےشرکت کی تھی۔

آج جاری کردہ نتائج میں سپلیمنٹری جنرل میں پاس ہونے والے طلبہ کا فیصد 47.74 رہاجبکہ ووکیشنل کےطلبا و طالبات کا نتیجہ 65.07 فیصد رہا۔

اس طرح ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سالانہ اورسپلیمنٹری امتحانات پاس کرنے والے طلبہ کا جملہ فیصد 80.80رہا۔طلبہ اور ان کے سرپرست آج جاری کردہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج اس سرکاری ویب سائٹ کی لنک کو کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

https://tsbie.cgg.gov.in/

جبکہ ان امتحانات میں فیل ہونےوالے طلبہ اپنے جوابی بیاضات کی 5 ستمبر تا 8 ستمبر  دوبارہ جانچ Recounting کے لیے رجوع ہوسکتے ہیں۔ 

اسی طرح یکم اگست تا 10 اگست منعقدہ انٹرمیڈیٹ سال اول کےایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج آج 30 اگست،بروز منگل کی شام تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے جارہے ہیں۔طلبہ اور ان کے سرپرست نتائج اس سرکاری ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

https://tsbie.cgg.gov.in/

جاریہ سال ریاست میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں جملہ 9 لاکھ ،7ہزار ،393طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی۔جن میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے 4 لاکھ 64 ہزار، 626 کے طلبہ اور انٹرمیڈیٹ سال دوم کے 4 لاکھ 42 ہزار،767 طلبا و طالبات شامل ہیں۔ان میں سے انٹرمیڈیٹ سال اول کے جملہ 2 لاکھ 94 ہزار 378 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔جبکہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے 2 لاکھ95 ہزار 949 طلبہ کامیاب قرار دئیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے