مسافرین سے بھری ہوئی میٹرو ریل میں سیٹ حاصل کرنے کا ننجا طریقہ
انسٹاگرام پر 2.5 ملین سے زائد افراد نے ویڈیو دیکھا
حیدرآباد:28۔ستمبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
سوشل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارمز پر ان دنوں شارٹ ویڈیوز اور ریلس Reels# کا چلن بہت زیادہ ہوگیا ہے۔جن میں انوکھےواقعات کی منظر کشی پھر ان میں اس کی مطابقت سے کسی گیت کے بول شامل کردئیے جاتے ہیں۔ریلس کے معاملہ میں انسٹاگرام نے اپنی ایک خاص پہچان بنالی ہے۔
انسٹاگرام پر مختلف اقسام کے مختصر دلکش و دلفریب ویڈیوز دیکھے جاسکتے ہیں۔قدرتی مناظر،بلیوں اور کتوں کی عجیب وغریب حرکتوں پرمشتمل، قدرتی خوبصورت نظاروں پر،زندگی کےحقائق پرمشتمل،دوستی اور محبت میں وفا اور جفا والی باتیں اور ساتھ ہی صلاح پرمشتمل،دینی، اسلامی اور اصلاحی،اقوال زرین،میاں بیوی کے درمیان ہونے والی نوک جھونک،دیسی ٹوٹکے،طبی نسخوں،گھریلو پکوان کےساتھ ساتھ مزاح سے بھرپور ویڈیوز اور ریلس Reels# بھی وقت گزاری کا بہترین ذریعہ بن کر رہ گئے ہیں۔
ان ریلس یا ویڈیو کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ یہ صرف15سیکنڈ، 30سیکنڈ، 60سیکنڈ اور صرف 90 سیکنڈز پرہی مشتمل ہوتے ہیں جوکہ زیادہ تر قدیم نغموں کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں اور دیکھنے والوں کے لیے بوریت نہیں پیدا کرتے۔
شاید زیادہ تر افراد اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ فیس بک ہو یا انسٹاگرام یا پھر یوٹیوب باقاعدہ ان اکاؤنٹس والوں کوناظرین اورلائیکس کے حساب سے ان ریلس Reels#یا ویڈیوز کے لیے ماہانہ ہزاروں ڈالر ادا کرتے ہیں۔یہ بھی ایک وجہ ہےکہ کئی فلمی اور نامورشخصیتیں اور صحافی بھی اب بالخصوص انسٹاگرام پر ریلس کی جانب راغب ہورہے ہیں۔اوراس کےذریعہ ماہانہ ہزاروں روپئے کمارہے ہیں۔اس معاملہ میں انسٹاگرام نے اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے۔
ایسے میں گزشتہ چند دنوں سےانسٹاگرام پر ایک 28 سیکنڈ کی ریل Reel# دھوم مچارہی ہے۔جسے اب تک 2.5 ملین(25 لاکھ)افراد نے دیکھا ہے۔جبکہ اس ریل/ویڈیو کو 87,700 ہزار انسٹاگرام صارفین نےلائیک کیا ہے۔وہیں 690 صارفین نے پُرمزاح مختلف کمنٹس کیے ہیں۔تفصیلات اور ریل آگے پیش ہیں۔یہاں سب سے زیادہ قابل غوربات یہ ہےکہ جس انسٹاگرام اکاؤنٹ سےیہ ویڈیو پوسٹ کی گئی ہےاس اکاؤنٹ کے صرف 11,000 فالوورز ہی ہیں۔!!
ایک دؤر تھا کہ ملک کےمختلف شہروں کے عوام کےلیے صرف بسوں،آٹورکشاؤں اور رکشا کی سہولت ہی دستیاب ہوا کرتی تھی۔پھراس کے بعد اولا اور اوبیر پھر چند میٹرو شہروں میں ایم ایم ٹی ایس کا آغاز ہوا۔پھر میٹرو ریل کی دھماکہ خیز آمد نے شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنادیا۔”ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئےمحمود و ایاز”کےمصداق شہروں کی ٹریفک سے پریشان خانگی اور سرکاری ملازمین،بیوپاریوں اورحتیٰ کہ مالدارطبقہ بھی اپناوقت بچانے اور ٹریفک مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی غرض سے میٹرو کا استعمال کرنے لگے ہیں۔
جس سے وقت بھی بچ جاتا ہے اور ساتھ ہی طویل فاصلے کےلیے مہنگائی کے آسمان پر پہنچے پٹرول اور ڈیزل کا خرچ بھی کم ہوجاتا ہےسڑکوں کی فضائی آلودگی کے ساتھ میٹرو میں سفر کرنے سے وقت اور پیسے کی بھی بچت ہوجاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ صبح اورشام دفتری اؤقات میں ان میٹروز میں تِل دھرنے جگہ نہیں رہتی۔جبکہ دوپہر کےوقت میٹروز خالی رہتی ہیں۔میٹرو میں مسافرین کےلیے سیٹ حاصل کرنا جوئے شیر لانےسے کم نہیں ہوتا۔

ایک دؤر وہ بھی گزرا ہے کہ جہاں بسوں اور ٹرینوں کی سیٹوں پرمسافر آنےوالے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کےلیے اپنےساتھ موجود تولیئے ،دستیاں یا ٹوپیاں رکھ کر جگہ محفوظ کرلیتے تھے۔بعض سادہ لوح افراد ان نشستوں پر اپنے چپل بھی رکھ دیا کرتے تھے۔کیامجال کوئی اس پر لڑائی یا بحث کرے کیونکہ اس دؤر کے لوگ سادہ مزاج،ملنسار اور کسی بھی بات کا بتنگڑ بنانےکے مزاج کےحامل نہیں ہوا کرتے تھے پتہ نہیں اب اس نسل اورخوبیوں کےلوگ کیوں مفقود ہوتے جارہے ہیں۔؟
ویسے اب بھی کبھی کبھار بسوں اور ٹرینوں میں اپنی سیٹ سےاٹھ کر خواتین،ضعیف اور کمزور افراد کواپنی سیٹ دے کر کھڑے ہونے والے مسافر نظر آجاتے ہیں۔لیکن ایسےلوگ بھی اب آٹے میں نمک کے برابر ہو کر رہ گئے ہیں!!۔
جس ویڈیو/ریل Reel# کا ذکر اوپر کیا گیا ہے اسے انسٹاگرام پر raaj_official09@ کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ”سیٹ لینے کی ننجا تیکنیک”(ننجا جاپانی مارشل آرٹ ہے)۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میٹرو ریل مسافرین سےبھری ہوئی ہے زیادہ تر خواتین سیٹوں پربراجمان ہیں اور چند مرد و خواتین کھڑے ہوکر سفر کررہے ہیں۔ان میں ایک نوجوان بھی بیٹھی ہوئیں خواتین کے سامنے چشمہ اور ٹوپی پہن کر ایک ہاتھ اپنےجیب میں اور دوسرے ہاتھ سے ٹرین کا ڈنڈا پکڑ کرکھڑا ہوا ہے۔
اچانک اس نوجوان کو مرگی کا دؤرہ پڑتا ہے۔جونہی یہ نوجوان اس مرگی کے دؤرہ کا شکار ہوتا ہے تو سامنے سیٹ پر بیٹھی ہوئیں چار پانچ خواتین گھبراکر سیٹ سے اٹھ جاتی ہیں اور ادھر ادھر دؤڑ لگاکر کھڑی ہوکر دیگر مسافرین کے ساتھ اس نوجوان کو ہمدردی کی نظروں سےدیکھ رہی ہوتی ہیں۔انسٹاگرام پر دھوم مچارہی Reel# یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔👇🏻
https://www.instagram.com/reel/CifMmLXBY8r/?utm_source=ig_web_copy_link
اسی لڑکھڑاہٹ میں اس نوجوان کاچشمہ اور ٹوپی نیچے گرجاتے ہیں۔میٹروریل کی اس بوگی کی دوسری جانب سیٹ پربیٹھی ہوئی ایک خاتون ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نوجوان کی ٹوپی اٹھاکر خواتین سےخالی ہوئی سیٹ پررکھتی ہے۔یعنی کہ وہ نوجوان اس سیٹ پربیٹھ جائے۔جس کے بعد یہ نوجوان آہستہ سے سیٹ پر بیٹھ جاتا ہے۔سیٹ پر بیٹھنے کے بعد بھی اس نوجوان کو مرگی کے دؤرے پڑتے ہیں۔بالآخر وہ نوجوان آرام کے ساتھ سیٹ پر بیٹھ جاتا ہے۔

دراصل اس نوجوان کو مرگی کا کوئی دؤرہ نہیں پڑا تھا۔بلکہ سیٹ حاصل کرنے کےلیے اس نے یہ سب ناٹک کرتےہوئے سیٹ پربیٹھی ہوئیں خواتین کو اٹھ جانے پر مجبور کیا۔اور اس ناٹک کے ذریعہ سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہا۔
یہاں اس بات کاخاص خیال رکھاجائے کہ ایسی حرکتیں صرف مزاح پیدا کرنے کی حد تک ہی ٹھیک ہیں۔انہیں ذاتی طور پرٹرینوں،بسوں یا عام مقامات پر آزماتے ہوئے عوام کو خوفزدہ یا پریشان نہ کیا جائے۔اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔اس Reel# کویہاں پیش کرنے کا مقصد محض یہ واقف کروانا ہے کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے اور پیسہ کمانے کے لیے لوگ کیسی کیسی حرکتیں کرتے ہیں۔
اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر بہت زیادہ تعداد میں دیکھا گیا اور لائیک بھی بہت زیادہ کیے گئے ہیں۔وہیں کمنٹس میں مزاحیہ ایموجیز 😂😂😂😂😂😂کا بہت سارا استعمال کیا گیا ہے۔
ایک صارف نے کمنٹ کیا ہے کہ”ایک منظر بنائیں ایک سیٹ حاصل کریں 😂”۔وہیں ایک صارف نے "کمینہ لوگ 😂😂😂😂۔” لکھا ہے۔ایک خاتون نے اپنے کمنٹ میں اعلان کیاہے کہ”اور آسکر ایوارڈ اس کے حصہ😂۔”ایک اور انسٹاگرام صارف نے کمنٹ میں لکھا ہے کہ”بس اتنا اعتماد چاہئیے زندگی میں۔
جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ”ایسا ہی نیویارک سٹی میں کریں اور دیکھیں کیا ہوتا ہے😂۔اسی طرح اس ویڈیو پر ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا ہےکہ”پیار کرو کہ وہ اپنے کردار سے باہر نہیں نکلا 🤣🤣😭”۔جبکہ ایک صارف نے لکھا ہے کہ”یہ لو مل گیا طریقہ”۔اس طرح اس مزاح سے بھرپور ویڈیو کو دیکھنے،لائیک کرنے اور کئی مزاحیہ کمنٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انسٹاگرام پر سبق آموز پیغامات،مزاح سے بھرپور،جانوروں کے اور دیگر مختلف ویڈیولنکس یہاں پیش ہیں۔⬇️
” مکہ مکرمہ کا خوبصورت اور دل نشین منظر "
” ایک ناکام و مایوس انسان کو حوصلہ دینے والے الفاظ پرمشتمل ویڈیو ”
” سیلابی پانی کے بہاؤ میں بہہ جانے والی گاڑی کے محفوظ طریقہ سے باہر نکل آنے والے منظر پرمشتمل ویڈیو "۔
https://www.instagram.com/reel/ChvndyUgC0Y/?utm_source=ig_web_copy_link
” شوہر اور بیوی کے درمیان نوک جھونک "
” شادی شدہ مرد کا درد کہ سچی خوشی کس کو کہتے ہیں "
” دو الگ نسلوں کے جانوروں کی دوستی "
https://www.instagram.com/reel/CjBiVtoj8uO/?utm_source=ig_web_copy_link
” اینگزائٹی(گھبراہٹ) اور فوبیا کا آسان علاج،خاتون ماہر نفسیات کا مشورہ ”
” کھانے کے لیے بے چین پالتو بندروں کی حرکت "
https://www.instagram.com/reel/Ci0WlDZgnKp/?utm_source=ig_web_copy_link
” قدرتی و برفباری کا خوبصورت منظر،گلزار کے مشہور گانے کے ری۔مکس کے ساتھ "
” درد اور محرومیوں پر ترغیب آمیز الفاظ پرمشتمل فرحان اختر کا دلچسپ ویڈیو "
” حالات کو بدلنے کے لیے ترغیبی مشورہ "

