پانچ سال سے نابالغ لڑکی باپ،بھائی،چاچا اور دادا کی جنسی زیادتی کا شکار
پونے :19۔مارچ(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
مہارشٹرا کے پونے میں ایک انسانیت کو شرمسار اور رشتوں کو تار تار کرنے والا افسوسناک واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔جہاں ایک نابالغ لڑکی کو اس کا نوعمر بھائی اور اس کا باپ الگ الگ مواقع پر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا کرتے تھے۔جبکہ اس لڑکی کا دادا اور ایک دور کے رشتہ کاچاچا بھی اس لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رہے تھے۔
پونے پولیس نے آج کہا کہ یہ جرم گزشتہ پانچ سال میں کیاجارہاتھا پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پولیس نےعصمت دری اور چھیڑ چھاڑ کے لیے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج رجسٹر کرلیا ہے لیکن ابھی تک اس معاملہ میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
میڈیا کو پولیس نے بتایا کہ 11 سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے اس معاملہ میں باپ(45 سالہ) اور بھائی کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 376 کے تحت پونے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔جبکہ متاثرہ لڑکی کے 60 سالہ دادا اور دور کے رشتہ کے چاچا 25 سالہ کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 354 کے تحت کیس درج رجسٹر کرلیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ان تمام ملزمین کے خلاف جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کے ایکٹ پوسکو (POCSO) کی دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔
پونے پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کا تعلق ریاست بہار سے ہے تاہم وہ پونے میں مقیم ہیں۔پولیس انسپکٹر(کرائم) اشونی ستپوتے کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہو جب اسکول میں طالبات کو اچھے رابطے اور خراب رابطے Good Touch And Bad Touch کے متعلق شعور پیدا کیا جارہا تھا اور اس کی آزمائش گزشتہ پانچ سال سے جاری تھی۔
پولیس انسپکٹر اشونی ستپوتے نے اس شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ باپ نے 2017 میں اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی شروع کی جب وہ بہار میں رہ رہی تھی۔
جبکہ لڑکی کے بڑے بھائی نے نومبر 2020 کے آس پاس اس کے ساتھ جنسی زیادتی شروع کردی۔اس کے دادا اور دور کے چاچا اسے نامناسب طریقے سے چھوتے تھے۔
پولیس انسپکٹر(کرائم) اشونی ستپوتے نے کہا کہ چونکہ تمام واقعات الگ الگ ہوئے ہیں،اس لیے ملزمین کو ایک دوسرے کی حرکتوں کا علم نہیں ہوتا تھا۔اور یہ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ نہیں ہے۔

