ہم جلد ہی نفرت اور غصہ کے چارٹ میں سرفہرست ہوجائیں گے، خوشی کے معاملہ میں ہندوستان 136 نمبر پر،راہول گاندھی کا ٹوئٹ

ہم جلد ہی نفرت اور غصہ کے چارٹ میں سرفہرست ہوجائیں گے
خوشی کے معاملہ میں ہندوستان 136 ویں نمبر پر،راہول گاندھی کا ٹوئٹ

نئی دہلی: 19۔مارچ(سحرنیوزڈاٹ کام)

رکن پارلیمان و کانگریسی قائد راہول گاندھی نے آج ہفتہ کے دن جاری کردہ تازہ ترین عالمی خوشی رپورٹ(WorldHappinessReport#) میں ہندوستان کی درجہ بندی پر مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان جلد ہی نفرت اور غصے کے چارٹ میں سرفہرست ہوگا۔

اقوام متحدہ کی ورلڈ ہیبی نیس ڈے رپورٹ میں ہندوستان کا نمبر 136 پر ہے۔اس رپورٹ چارٹ کے ساتھ کانگریسی قائد راہول گاندھی نے آج ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ” 

بھوک کا درجہ: 101
آزادی کا درجہ: 119
خوشی کا درجہ: 136

لیکن،ہم جلد ہی نفرت اور غصے کے چارٹ میں سرفہرست ہو سکتے ہیں!۔

اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے حل United Nations Sustainable Development Solutions Network کی جانب سے شائع کی گئی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں دنیا کے 150 ممالک کی درجہ بندی کئی عوامل پر کی گئی ہے جیسے کہ فلاح و بہبود کا احساس،فی کس آمدنی، سماجی امداد کا نظام،متوقع عمر،سخاوت،زندگی کے انتخاب اور تصورات کرنے کی آزادی اور کرپشن وغیرہ کا جائزہ لے کر جاری کی جاتی ہے

دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے سال 2022 کے لیے جاری جاری کی گئی اس عالمی خوشی(ورلڈ ہیپی نیس) چارٹ کے مطابق دنیا کے 150 ممالک میں سے فن لینڈ خوشی کے معاملہ میں اول نمبر پر ہے۔اس کا مطلب فن لینڈ کے عوام فلاح و بہبود کے احساس،فی کس جی ڈی پی،(فی کس آمدنی)،سماجی امداد کے نظام،متوقع عمر،سخاوت،طریقہ زندگی کے انتخاب اور تصورات کرنے کی آزادی اور کرپشن کے معاملہ میں کوئی شکایت نہیں رکھتے اور وہ ہر معاملہ میں خوش ہیں۔

اسی طرح انہی معاملات میں ڈنمارک دوسرے نمبر پر،آئس لینڈ تیسرے نمبر پر،سوئزرلینڈ چوتھے نمبر پر،نیدرلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔جبکہ ایشیائی ممالک میں خوشی کے معاملہ نیپال 84 ویں نمبر پر ہے،بنگلہ دیش 94 ویں نمبر پر،پاکستان 121 ویں نمبر پر تو ہندوستان 136 ویں نمبر ہے۔مذکورہ رپورٹ میں امریکہ 16 ویں نمبر پر،برطانیہ 17 ویں اور فرانس 20 ویں نمبر پر ہے۔

ہندوستان نے اس سال قدرے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں تین مقام نیچے 136 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔کیونکہ گزشتہ سال ہندوستان اس فہرست میں 139 ویں نمبر پر تھا۔

جبکہ افغانستان کے عوام فلاح و بہبود کے احساس،فی کس جی ڈی پی،سماجی امداد کے نظام،متوقع عمر،سخاوت،طریقہ زندگی کے انتخاب اور تصورات کرنے کی آزادی اور کرپشن کے معاملہ میں 146 ویں نمبر پر ہے۔

 

WorldHappinessRank2022 #RahulGandhi #Twitter#