گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈور اور وقارآباد میں
گیسٹ لیکچرر ز کی جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب
حیدرآباد/وقارآباد/ تانڈور21۔جولائی (سحر نیوز بیورو)
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈور(حیدرآبادروڈ) وسنتا کماری کے پریس نوٹ کے مطابق کمشنر، محکمہ کالج تعلیمات کی ہدایات کے مطابق تعلیمی سال 2026-27 کے لئے کالج میں گیسٹ لیکچررز کے طور پر خدمات انجام دینے کے خواہشمند اور اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔
پرنسپل کے مطابق کالج میں انگریزی میڈیم کے لیے کامرس کی 2 جائداوں، اردو میڈیم کے لیے ایک جائداد، انگریزی کی 2، سیاسیا ت، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس اپلیکشنس کی ایک، ایک، ہندی کی 2، حیوانیات (زوالوجی) نباتیات (باٹنی)کی ایک،ایک اوراردو کی ایک جائداد پر تقررات کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔اس طرح جملہ 13؍ مختلف جائدادوں پر گیسٹ لیکچررز کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متعلقہ مضامین میں کم از کم55؍ فیصد نمبرات کے ساتھ پوسٹ گرائجویشن لازمی ہے، جبکہ ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کے لئے کم از کم50؍ فیصد نمبرات مقرر کئے گئے ہیں۔ پی ایچ ڈی، نیٹ یا سیٹ امتحان میں کامیاب امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ تدریسی تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو لازمی طور پر اپنا سروس سرٹیفکیٹ بھی درخواست کے ساتھ جمع کر وانا ہوگا۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی مکمل تفصیلات کے ساتھ22 ؍جولائی، بروز چہارشنبہ شام 4؍ بجے تک بذاتِ خود کالج میں جمع کروائیں۔
اسی طرح پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج وقارآباد پروفیسر گیتا لکشمی پٹنائک نے ایک پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ تعلیمی سال 2026-27 کے لیے کالج میں گیسٹ لکچرارز کے طور پر خدمات انجام دینے کے خواہشمند اور اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تلگو اور انگریزی میڈیم کے لیے کمپیوٹر س، فزکس، ریاضی، انگریزی، پولٹیکل سائنس، کامرس اور ہسٹری کی جائدادوں کے لیے ایک، ایک اوراسی طرح اردو میڈیم کے لئے پولٹیکل سائنس، اکنامکس اور ہسٹری کے لئے ایک، ایک جائدادوں پر درخواستیں مطلوب ہیں۔پریس نوٹ کے بموجب دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں23 جولائی، بروز جمعرات تک گورنمنٹ ڈگری کالج وقارآباد میں جمع کروائیں۔
متعلقہ مضامین میں کم از کم55؍ فیصد نمبرات کے ساتھ پوسٹ گرائجویشن لازمی ہے، جبکہ ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کے لئے کم از کم50؍ فیصد نمبرات مقرر کئے گئے ہیں۔پی ایچ ڈی، نیٹ یا سیٹ امتحان میں کامیاب امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ تدریسی تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو لازمی طور پر اپناسروس سرٹیفکیٹ بھی درخواست کے ساتھ جمع کروانا ہوگا۔

