گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم،حیدرآباد میں” جدیدیت کے خاندانی ڈھانچے اور اقدار پر اثرات” کے موضوع پر پینل مباحثہ

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم،حیدرآباد میں
"جدیدیت کے خاندانی ڈھانچے اور اقدار پر اثرات” کے موضوع پر پینل مباحثہ

حیدرآباد: 15۔اپریل (پریس نوٹ/سحرنیوزڈاٹ کام)

شعبۂ سیاسیات، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم، حیدرآباد کی جانب سے "جدیدیت کے خاندانی ڈھانچے اور اقدار پر اثرات” کے موضوع پر  ایک پینل مباحثہ 21 ۔اپریل ،بروز منگل بوقت 10:30 بجے دن خورشید جہاں سیمینار ہال میں منعقد کیا جائے گا۔

اس پروگرام کا مقصد یہ جائزہ لینا ہے کہ جدیدیت کس طرح خاندانی ساخت، باہمی تعلقات اور معاشرتی بنیادی اقدار کو متاثر کر رہی ہے، نیز ترقی اور ثقافتی تحفظ کے درمیان توازن قائم کرنے کے طریقوں پر غور کرنابھی ہے۔

اس پروگرام کےمہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر سمینہ بیگم، سیاست داں، سماجی کارکن و ماہر تعلیم ، پروفیسر پی۔ ایچ۔ محمدشعبۂ عمرانیات و ڈین SASS، مانو، حیدرآبادشامل ہیں ،۔جبکہ اعزازی مہمانان ڈاکٹر احسن الحمومی خطیب شاہی مسجدو سماجی جہدکار، پبلک گارڈن، نامپلی، حیدرآباد اور ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد اسسٹنٹ پروفیسر (ریٹائرڈ) سیاسیات ہیں۔

اس پروگرام کی صدارت پروفیسر سی ایچ۔ اپیا چننا ماں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم، حیدرآباد کریں گی۔

یہ پروگرام ڈاکٹر فرحانہ سلطانہ، کوآرڈینیٹر اور ڈاکٹر محمد غوث، کنوینر و صدر شعبۂ سیاسیات کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔پینل میں خاندانی کرداروں میں تبدیلی، بین النسلی اقدار، ٹیکنالوجی کے اثرات اور جدید ہندوستان میں خاندانی فلاح و بہبود کو مضبوط بنانے کے لیے پالیسی اقدامات جیسے ذیلی موضوعات پر غور و خوض کیا جائے گا۔

طلبہ، اساتذہ اور میڈیا نمائندگان کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔*مزید تفصیلات کے لیے لاجسٹکس کمیٹی مسز آر۔ شریشتھا سے 9392286194  یا  مسز اسریٰ فاطمہ  9000280111  سے ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔