وقارآباد ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے 48 لاکھ روپئے سے زائد نقد رقم ضبط : ضلع ایس پی کوٹی ریڈی کا انکشاف

وقارآباد ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے 48 لاکھ روپئے سے زائد نقد رقم ضبط
71 شراب کے کیس درج، 149 افراد کو بائنڈوور کیا گیا : ضلع ایس پی کوٹی ریڈی کا انکشاف

حیدرآباد/وقارآباد: 15؍اکتوبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام/نمائندہ)

چیف الیکشن کمشنر،الیکشن کمیشن آف انڈیا مسٹر راجیو کمار کی جانب سے 9 اکتوبر کو دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بشمول تلنگانہ ملک کی پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش،راجستھان، چھتیس گڑھ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے ساتھ ہی تلنگانہ میں بھی انتخابی ضابطہ اخلاق Election Code# نافذ ہوگیا ہے۔اور حیدرآباد کے علاوہ ریاست کےمختلف مقامات سے بڑے پیمانے پر پولیس کی جانب سے تلاشی مہم کے دوران نقدرقم، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ایس پی ضلع وقارآباد مسٹر نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے آج انکشاف کیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے آج 15 اکتوبر تک وقارآبادضلع کےمختلف مقامات پر 48 لاکھ، 68 ہزار 890 روپئے نقد رقم ضبط کرلی گئی ہے۔جبکہ شراب کی ضبطی سے متعلق 71 کیس درج کیے گئے ہیں۔

ایس پی ضلع وقار آباد نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے بتایاہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کی غرض سے احتیاطی اقدمات کےطور پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع میں 56 افراد کے خلاف بائنڈوور کیس درج کیے گئے اس طرح جدید اور قدیم کیس میں جملہ 149 افراد کو بائنڈوور کیاگیا ہے۔

ایس پی وقارآبادضلع نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے ساتھ ہی انتباہ دیا ہے کہ سوشیل میڈیا پر پولیس کی گہری نظر ہے۔سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ اور فیس بک پر نفرت انگیزمواد پھیلانے والوں،سیاسی اورکسی بھی مذہب مخالف،توہین آمیز،شخصیتوں کی تضحیک پر مشتمل، قدیم یا جدید،غیرمصدقہ ویڈیوس، فوٹوز یا دیگر مواد کو پھیلانے والوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ضلع ایس پی نے مشورہ دیا کہ سوشیل میڈیا کا استعمال مکمل ذمہ داری کے ساتھ کریں۔

دوسری جانب چیف الیکٹورل آفیسر نے کل ہفتہ کے دن میڈیا کو بتایا تھا کہ 9 اکتوبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا اور ریاست میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے۔اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے دؤران تلنگانہ کے مختلف مقامات پر اب تک 48 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم اور 37.4 کلو سونا ضبط کیا گیا ہے۔

یہاں یہ تذکرہ لازمی ہوگا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کےدوران
جو کہ انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک جاری رہے گا
کسی بھی دور دراز کے سفر یا پھر مقامی طور پر کہیں آنے جانے کے
دوران ایک شخص کےساتھ 50 ہزار روپئے کی نقد رقم رکھنے کی ہی اجازت ہوگی۔

اگر اس سے زائد رقم،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء منتقل کی جارہی ہوں تو
لازمی طور پر اس کی وجوہات ، رقم ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے
متعلق جائز دستاویزات اور رسائد ساتھ رکھنا ہوگا۔ورنہ تلاشی مہم کے دوران
پولیس اور انتخابی ڈیوٹی پر موجود عہدیدار 50 ہزار روپئے سے زائد
نقد رقم اور مذکورہ اشیاء کو ضبط کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ” 

دبئی۔کوچی فلائٹ میں سفر کرنے والی ماں کی آنکھیں خوشی سے چھلک گئیں، جب اچانک معلوم ہوا کہ فلائٹ کا پائلٹ خود اس کا بیٹا ہے

 

وقارآباد میں تلاشی مہم کے دوران حیدرآباد سے تانڈور جا رہی کار سے دس لاکھ روپئے ضبط

 

وقارآباد ضلع : تانڈور میں پولیس کی تلاشی مہم کے دوران 8 لاکھ روپئے ضبط

 

کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا ، نامور شاعر و گیت کار ندا فاضلی کے یوم پیدائش پر خصوصی مضمون