اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں چار ہزار سے زائد مکانات،مساجد،منادر،اسکولوں اور ہسپتالوں کے انہدام
کے ہائی کورٹ کے حکم پر کل 5 جنوری کو سپریم کورٹ میں سماعت، مکین شدید پریشان
نئی دہلی/ہلدوانی: 04۔جنوری
(سحرنیوز ڈاٹ کام/ایجنسیز)
طویل مقدمہ بازی کے بعد 20 دسمبر کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ہلدوانی کی ان بستیوں کو ریلوے کی اراضی پر قبضہ قرار دیتے ہوئے وہاں موجود تعمیرات کو منہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔جسٹس شرد شرما اور آر سی کھلبے کی ڈویژن بنچ نے ہدایت دی تھی کہ آباد کاروں کو ایک ہفتہ کا نوٹس دیا جائے اس کے بعد ان تعمیرات کومنہدم کردیا جائے۔
عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئےضلعی انتظامیہ نے اخبارات میں ایک نوٹس جاری کی جس میں ان مقامات کےمکینوں سے کہا گیا کہ وہ 9 جنوری تک اپنا سامان لے جائیں اور علاقے خالی کردیں۔

” ٹائمز ناؤ کا 10 منٹ کا ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے ”
https://www.youtube.com/watch?v=obCLI6phdwo
” رویش کمار کا 8 منٹ پرمشتمل ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے "
https://www.facebook.com/RavishKaPage/videos/528887032528892
” ہلدوانی میں اجیت انجم کا 32 منٹ پرمشتمل مکمل ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے "



