واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر، فوری تصویر لے کر کسی کو بھی بھیج دینا مزید آسان

واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر
فوری تصویر لے کر کسی کو بھی بھیج دینا مزید آسان

حیدرآباد:18۔اگست
(سحرنیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)

دنیا بھر میں سوشل میڈیا کےمشہور پلیٹ فارم کے طورپر”واٹس ایپ WhatsApp” کی اپنی الگ پہچان ہے۔واٹس ایپ کاشمارسب سے زیادہ استعمال ہونے والےسوشل میڈیا ایپ میں ہوتا ہے۔جو دنیاکے 180 ممالک میں 60 مختلف زبانوں کے ساتھ زیراستعمال ہے۔اور روزآنہ 100 بلین مختلف مواد پرمشتمل پیغامات/ویڈیوز/آڈیوز اور تصاویر واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجے اور حاصل کیے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ کےاستعمال میں ہندوستان ساری دنیامیں سرفہرست ہے۔جہاں اس کےسب سے زیادہ صارفین موجود ہیں جن کی تعداد 487.5 ملین ہے۔ہندوستان کے بعد برازیل میں واٹس ایپ کے 118.5ملین،جبکہ امریکہ میں 79.6ملین،انڈونیشیا میں 84.8 ملین،روس میں67 ملین،میکسیکو میں 60 ملین استفادہ کنندگان ہیں۔

واٹس ایپ ہمیشہ قبل ازیں متعارف کیے جانے والے فیچرس کے متعلق اس کے صارفین کو مطلع کردیا کرتا تھا لیکن واٹس ایپ نے اب بنا کسی اطلاع واٹس ایپ صارفین کو ایک نیا فیچر دے دیا ہے۔وہ ہے "چیٹ Chat کے دؤران کیمرہ کا فوری استعمال”

واٹس ایپ پر پہلے جب کسی صارف کو فوری تصویر لے کر کسی گروپ میں یانجی طورپر کسی کو بھیجنا ہوتا تو موبائل کیمرہ سے تصویر لی جاتی تھی اور موبائل گیلری کے ذریعہ اس فوٹو کو بھیجا جاتا تھا.یا پھر نجی طور پر جس فرد کو فوٹو بھیجنا ہوتا تو ان کا واٹس ایپ چیٹ اوپن کرکے وہاں موجود کیمرہ کے آپشن کو کلک کرتے ہوئے فوٹو لی جاتی اور بھیجی جاتی تھی۔

لیکن اب واٹس وایپ WhatsApp# اوپن Open#کرتے ہی اسکرین کےاوپر آپ کو کالز CALLS،اسٹاٹس STATUSاور چیٹس CHATSکے بازو ہی کیمرہ کا آپشن نظر آئے گا۔پہلے یہ سہولت دستیاب نہیں تھی۔

اس کا طریقہ استعمال بھی انتہائی آسان ہےجب کسی کوفوری فوٹو لےکر بھیجنا ہو تو صارف اس کیمرہ کے نشان کو کلک کردے پھر تصویر کھینچ لے اور اس کے بعد نیچے گرین کلر میں نشان آتا ہے اس کو”اوکے Ok” کردیں۔اس کے بعد واٹس ایپ کے سارے چاٹ باکس نظرآتے ہیں ان میں سے جنہیں یہ تصویر روانہ کرنا ہو ان کو بھیج دیں۔ساتھ ہی فوٹو لیتے وقت اس میں کیمرہ کے نشان کو کلک کریں تو”سیلفی کا آپشن” بھی دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا مکمل اسکرین شاٹ۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے کئی ایک نئے نئے فیچرس متعارف کروانے میں مصروف ہے۔جس نےحالیہ دنوں میں اپنے صارفین کےلیے کئی ایک نئے فیچرس لانچ بھی کیے ہیں۔اب یہ صارفین کی دسترس میں بھی آگئے ہیں جو کہ صارفین کیلئے انتہائی کارآمد اور محفوظ مانےجاسکتے ہیں (ان کی تفصیلات نیچے لنکس میں پڑھی جاسکتی ہیں۔)

وہیں جاریہ ماہ کےآغاز میں” میٹا Meta#” کمپنی جو کہ واٹس ایپ،فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک ہے نےواٹس ایپ گروپ اڈمن کوبہت بڑی راحت فراہم کرتے ہوئے کسی بھی رکن کی جانب سےگروپ میں پوسٹ کردہ قابل اعتراض ویڈیو/تصاویر اور پیغامات کو گروپ کے اڈمن Group Admin@ کو یہ حق دیا ہے کہ وہ خود کسی بھی رکن کا ناپسندیدہ،اشتعال انگیز اور ناگوار پوسٹ کو”ہر کسی کےلیے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔یعنی DELETE FOR EVERYONE کا یہ آپشن پہلے نجی طور پرہی دستیاب تھا۔ذاتی طور پرغلطی سے کسی کو پوسٹ کیا گیا مواد صارف اپنی جانب سے ڈیلیٹ کردیا کرتے تھے جس کے بعد سامنے والےشخص کے پاس سے بھی یہ مواد ڈیلیٹ ہوجاتا ہے۔

"واٹس ایپ کے چندمختلف نئے فیچرس سے متعلق سحرنیوز ڈاٹ کام کی تفصیلات پرمشتمل رپورٹس کی لنکس یہاں پیش ہیں۔”

واٹس ایپ کا نیا فیچر، گروپ کے اڈمنس کو راحت،اب DELETE FOR EVERYONE کی سہولت دستیاب

 

واٹس ایپ پر اب آپ اپنی "پروفائل فوٹو” اور "لاسٹ سین” مخصوص لوگوں سے چھپاسکتے ہیں،گروپس میں اب 512 ارکان کو شامل کو شامل کرنے کی سہولت