Skip to content
19/10/2026
Saher News

Saher News

نیوز پورٹل

  • سر ورق
  • بین الاقوامی
  • قومی
  • ریاستی
  • فلمی صفحہ
  • طبی نسخے
  • سوشل میڈیا وائرل
  • مضامین و رپورٹس
  • ہمارے بارے میں
Main Menu
ریاستی خبریں / ضلعی خبریں

وقارآباد کے ایک موبائل شاپ مالک کے بینک اکاؤنٹ میں 18.52کروڑروپئے جمع، بینک عہدیدار اور تاجر دونوں پریشان

30/05/2022 - by سحر نیوز

وقارآباد کے ایک موبائل شاپ مالک کے بینک اکاؤنٹ میں
18.52 کروڑ روپئے جمع،بینک عہدیدار اور تاجر دونوں پریشان

وقارآباد: 30۔مئی (سحرنیوزڈاٹ کام)

آئے دن ملک کے مختلف مقامات سے ایسی خبریں آتی رہتی ہیں کہ کسی کسان یا کسی شخص کے بینک اکاؤنٹ میں اچانک کروڑوں یا لاکھوں روپیوں پرمشتمل رقم جمع ہوگئی ہے۔بعدازاں تحقیقات کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ بینک عہدیداروں کی غلطی سے اکاؤنٹ نمبر غلط ٹائپ کرنے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں بہارکے کھگاریاضلع کے ایک گرامین بینک کے ذریعہ غلطی سے اسی ضلع کے منسی پولیس اسٹیشن کے حدود میں موجود بختیار پور دیہات کے ساکن رنجیت داس کے بینک اکاؤنٹ میں 5 لاکھ 50 ہزار روپئے منتقل ہوگئے تھے۔اس شخص نےبینک اکاؤنٹ میں غلطی سے منتقل ہونے والی رقم واپس لوٹانے سے انکار کردیا تھا۔

اس شخص کا ایک ہی جواب تھا کہ یہ رقم حسب وعدہ وزیراعظم نریندری مودی نے سیدھے اس کے بینک کھاتے میں روانہ کی ہے۔جس کا انہوں نے 2014 کے انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ ہر ہندوستانی کے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپئے آئیں گے۔اس شخص کا کہنا تھا کہ یہ رقم اسی رقم کی پہلی قسط ہے۔اس طرح اس شخص نے بینک عہدیداروں اور پولیس کو یہ کہہ کر مزید پریشانی میں ڈال دیا تھا کہ اس نے یہ ساری رقم خرچ بھی کردی ہے۔

آج ریاست تلنگانہ کے وقارآباد ضلع مستقر کے ساکن ایک تاجر اس وقت چونک گئے جب انہیں ان کے ایچ ڈی ایف سی HDFC# بینک سے میسیج موصول ہوا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں پورے 18 کروڑ 52 لاکھ روپئے جمع ہوئے ہیں۔جسے دیکھ کر وہ چونک گئے اور بینک پہنچ کر عہدیداروں سے تفصیلات طلب کیں تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایسی کوئی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وقارآباد کے پوڈور منڈل موضع کنکل کے ساکن پی۔وینکٹ ریڈی وقارآباد میں سیون ہلز نامی موبائل شاپ کے مالک ہیں۔انہیں اپنے بینک سے ایک ایس ایم ایس موصول ہوا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں 18 کروڑ 52 لاکھ روپئے کی رقم جمع ہوئی ہے۔حیرت اور تجسس کا شکار وینکٹ ریڈی فوری وقارآباد میں موجود HDFC BANK# پہنچے اور بینک کے مینجئر پروین کمار کو وہ ایس ایم ایس دکھایا۔

جس پر بینک مینجئرنے ان کےبینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دیکھیں تو ان کا بینک اکاؤنٹ منجمد بناتا رہاتھا۔اور ان کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرنے یا نکالنے پر پابندی عائد ہے۔

بینک مینجئر پروین کمار نے وینکٹ ریڈی کو بتایا کہ وہ اس معاملہ میں کچھ بھی نہیں کرسکتے اور نہ ہی کوئی تفصیلات فراہم کی جاسکتی ہیں۔اور اس معاملہ سے متعلق تفصیلات بینک کے سنٹرل آفس کے اعلیٰ عہدیدار ہی کوئی تفصیلات بتاسکتے ہیں۔

Share this post:

Share on WhatsAppShare on X (Twitter)Share on FacebookShare on TelegramShare on LinkedIn
Tagged#mobile-shop-owner-shocked-when-18.52-crore-rupees-credited-in-his-hdfc-bank-account-in-vikarabad-telangana-

Related Posts

خشک سالی، فصلوں کی تباہی اور برقی کٹوتی کے لیے کانگریس حکومت ذمہ دار : سابق ایم ایل اے تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کا الزام

15/10/202615/10/2026

وقارآباد ضلع پر”ایل نینو”کے اثرات: برسات میں مئی جیسی تپش، 25 فیصد کم بارش ریکارڈ، موسمِ سرما میں بھی راحت نہ ملنے کا امکان!

09/10/202609/10/2026

نوٹس کا جواب داخل کرنا لازمی، اہل ووٹرس کے نام لسٹ سے حذف نہ ہوں : چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ سدرشن ریڈی

25/09/202626/09/2026

پوسٹوں کی نیویگیشن

Previous Article نیپال سے پرواز کرنے والا لاپتہ طیارہ حادثہ کا شکار،سہ رکنی عملہ سمیت 22 مسافرین میں چار ہندوستانی بھی شامل
Next Article اقتصادی بدحالی کے شکار سری لنکا میں جاری احتجاج کے 50 دن مکمل، صدر کے استعفیٰ تک مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان

About سحر نیوز

View all posts by سحر نیوز →

تازہ خبریں

  • خشک سالی، فصلوں کی تباہی اور برقی کٹوتی کے لیے کانگریس حکومت ذمہ دار : سابق ایم ایل اے تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کا الزام
  • وقارآباد ضلع پر”ایل نینو”کے اثرات: برسات میں مئی جیسی تپش، 25 فیصد کم بارش ریکارڈ، موسمِ سرما میں بھی راحت نہ ملنے کا امکان!
  • ارون کمار: کوئلے کی گرد سے کامیابی کی مسکراہٹ تک، لاری کیبن سے سوشل میڈیا تک کی شہرت کا سفر
  • نوٹس کا جواب داخل کرنا لازمی، اہل ووٹرس کے نام لسٹ سے حذف نہ ہوں : چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ سدرشن ریڈی
  • حسرت جے پوری : جانے کہاں گئے وہ دن سے سن سائبا سن تک
  • تلنگانہ میں اسکولوں کے لیے13روزہ دسہرہ تعطیلات کا اعلان
  • کینیڈا میں این آر آئی مکان مالک اور کرایہ دار کے درمیان تنازع، خاتون گرفتار ، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل، انسٹاگرام پر ویڈیوز کی سیریز
  • بیٹیوں کے روشن مستقبل کے لیے 47 سالہ ماں کا کارنامہ ، رما بائی ننگے پاؤں دوڑ کر میراتھن میں تین ہزار روپئے کا انعام جیت گئیں
  • وقارآباد کے سپوت رحمت پاشا انسانیت کی عالمی علامت بن گئے، آسٹریلیا کے سڈنی میں کئی جانیں بچائیں، مستقل رہائش کا اعزاز حاصل
  • اس جین زی کو کس نے یہ سب سکھایا؟ احتجاج کے دوران نعروں، میمز اور پوسٹرز پر برہمی کیوں؟
Copyright © 2026 Saher News.
Powered by WordPress and HitMag.
Subscribe on YouTube
Designed by Haysky.com