Skip to content
17/04/2026
Saher News

Saher News

نیوز پورٹل

  • سر ورق
  • بین الاقوامی
  • قومی
  • ریاستی
  • فلمی صفحہ
  • طبی نسخے
  • سوشل میڈیا وائرل
  • مضامین و رپورٹس
  • ہمارے بارے میں
Main Menu
ریاستی خبریں / ضلعی خبریں

وقارآباد کے ایک موبائل شاپ مالک کے بینک اکاؤنٹ میں 18.52کروڑروپئے جمع، بینک عہدیدار اور تاجر دونوں پریشان

30/05/2022 - by سحر نیوز

وقارآباد کے ایک موبائل شاپ مالک کے بینک اکاؤنٹ میں
18.52 کروڑ روپئے جمع،بینک عہدیدار اور تاجر دونوں پریشان

وقارآباد: 30۔مئی (سحرنیوزڈاٹ کام)

آئے دن ملک کے مختلف مقامات سے ایسی خبریں آتی رہتی ہیں کہ کسی کسان یا کسی شخص کے بینک اکاؤنٹ میں اچانک کروڑوں یا لاکھوں روپیوں پرمشتمل رقم جمع ہوگئی ہے۔بعدازاں تحقیقات کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ بینک عہدیداروں کی غلطی سے اکاؤنٹ نمبر غلط ٹائپ کرنے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں بہارکے کھگاریاضلع کے ایک گرامین بینک کے ذریعہ غلطی سے اسی ضلع کے منسی پولیس اسٹیشن کے حدود میں موجود بختیار پور دیہات کے ساکن رنجیت داس کے بینک اکاؤنٹ میں 5 لاکھ 50 ہزار روپئے منتقل ہوگئے تھے۔اس شخص نےبینک اکاؤنٹ میں غلطی سے منتقل ہونے والی رقم واپس لوٹانے سے انکار کردیا تھا۔

اس شخص کا ایک ہی جواب تھا کہ یہ رقم حسب وعدہ وزیراعظم نریندری مودی نے سیدھے اس کے بینک کھاتے میں روانہ کی ہے۔جس کا انہوں نے 2014 کے انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ ہر ہندوستانی کے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپئے آئیں گے۔اس شخص کا کہنا تھا کہ یہ رقم اسی رقم کی پہلی قسط ہے۔اس طرح اس شخص نے بینک عہدیداروں اور پولیس کو یہ کہہ کر مزید پریشانی میں ڈال دیا تھا کہ اس نے یہ ساری رقم خرچ بھی کردی ہے۔

آج ریاست تلنگانہ کے وقارآباد ضلع مستقر کے ساکن ایک تاجر اس وقت چونک گئے جب انہیں ان کے ایچ ڈی ایف سی HDFC# بینک سے میسیج موصول ہوا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں پورے 18 کروڑ 52 لاکھ روپئے جمع ہوئے ہیں۔جسے دیکھ کر وہ چونک گئے اور بینک پہنچ کر عہدیداروں سے تفصیلات طلب کیں تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایسی کوئی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وقارآباد کے پوڈور منڈل موضع کنکل کے ساکن پی۔وینکٹ ریڈی وقارآباد میں سیون ہلز نامی موبائل شاپ کے مالک ہیں۔انہیں اپنے بینک سے ایک ایس ایم ایس موصول ہوا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں 18 کروڑ 52 لاکھ روپئے کی رقم جمع ہوئی ہے۔حیرت اور تجسس کا شکار وینکٹ ریڈی فوری وقارآباد میں موجود HDFC BANK# پہنچے اور بینک کے مینجئر پروین کمار کو وہ ایس ایم ایس دکھایا۔

جس پر بینک مینجئرنے ان کےبینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دیکھیں تو ان کا بینک اکاؤنٹ منجمد بناتا رہاتھا۔اور ان کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرنے یا نکالنے پر پابندی عائد ہے۔

بینک مینجئر پروین کمار نے وینکٹ ریڈی کو بتایا کہ وہ اس معاملہ میں کچھ بھی نہیں کرسکتے اور نہ ہی کوئی تفصیلات فراہم کی جاسکتی ہیں۔اور اس معاملہ سے متعلق تفصیلات بینک کے سنٹرل آفس کے اعلیٰ عہدیدار ہی کوئی تفصیلات بتاسکتے ہیں۔

Share this post:
Tagged#mobile-shop-owner-shocked-when-18.52-crore-rupees-credited-in-his-hdfc-bank-account-in-vikarabad-telangana-

Related Posts

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم،حیدرآباد میں” جدیدیت کے خاندانی ڈھانچے اور اقدار پر اثرات” کے موضوع پر پینل مباحثہ

16/04/202616/04/2026

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان!

10/04/202611/04/2026

مینارٹی طبقہ کے نوجوانوں کے لیے بیرون ممالک ملازمتوں کے بہترین مواقع، استفادہ کرنے مینارٹی ویلفیئر آفیسر وقارآباد ضلع راجیشوری

10/04/202610/04/2026

پوسٹوں کی نیویگیشن

Previous Article نیپال سے پرواز کرنے والا لاپتہ طیارہ حادثہ کا شکار،سہ رکنی عملہ سمیت 22 مسافرین میں چار ہندوستانی بھی شامل
Next Article اقتصادی بدحالی کے شکار سری لنکا میں جاری احتجاج کے 50 دن مکمل، صدر کے استعفیٰ تک مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان

About سحر نیوز

View all posts by سحر نیوز →

تازہ خبریں

  • گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم،حیدرآباد میں” جدیدیت کے خاندانی ڈھانچے اور اقدار پر اثرات” کے موضوع پر پینل مباحثہ
  • تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان!
  • مینارٹی طبقہ کے نوجوانوں کے لیے بیرون ممالک ملازمتوں کے بہترین مواقع، استفادہ کرنے مینارٹی ویلفیئر آفیسر وقارآباد ضلع راجیشوری
  • نیپال میں منعقدہ شوٹنگ بال مقابلہ میں تانڈور کے محمد معز نے گولڈ میڈل حاصل کیا
  • تانڈور کے محمد معز نیپال میں منعقدہ شوٹنگ بال مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرینگے
  • تلنگانہ کے وزیر معدنیات وویک وینکٹ سوامی سے تانڈور اسٹون مرچنٹس اور کواری اونرس اسوسی ایشن کے عہدیداروں کی نمائندگی
  • تلنگانہ حکومت نے نفرت انگیز، اشتعال انگیز تقاریر اور سوشل میڈیا پوسٹس کی روک تھام کے لیے بِل کو منظوری دے دی، پیرنٹس بِل بھی منظور
  • مرکزی وزیر سیاحت و معدنیات جی۔کشن ریڈی سے تانڈور اسٹون مرچنٹس اور کواری اونرس کے عہدیداروں کی ملاقات
  • حیدرآباد : معین آباد کے فارم ہاؤز پر ایگل ٹیم اور ایس او ٹی کا دھاوہ، منشیات ضبط!، سابق رکن اسمبلی اور ایم پی پولیس تحویل میں!!
  • تلنگانہ میں پکوان گیس کی کوئی قلت نہیں، سوشل میڈیا کے پروپگنڈہ سے عوام پریشان نہ ہوں : وزیر سول سپلائز اُتم کمار ریڈی
Copyright © 2026 Saher News.
Powered by WordPress and HitMag.
Designed by Haysky.com