وقارآباد ضلع میں قطعی اور بحیثیت مجموعی 76.99 فیصد رائے دہی ریکارڈ
تانڈور سے 269 ای وی ایم مشین سخت بندوبست کے درمیان پرگی منتقل
ضلع کے چاروں اسمبلی حلقہ جات کے ووٹوں کی گنتی 3 ڈسمبر کو پرگی میں ہوگی
وقارآباد/تانڈور: 01۔ڈسمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام/نمائندہ)
ریاست تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کی رائے دہی کاعمل کل رات دیر گئے تک مکمل ہوا۔شام 5 بجے کے بعد بھی کئی مراکز رائے دہی پر طویل قطاروں کے باعث مراکز رائے دہی مقفل کرنےکےبعد رات دیر گئےتک وقارآباد ضلع کے تانڈور میں بھی رائے دہی جاری رکھی گئی تھی۔جس کے بعد کل ضلع الیکشن آفیسر وضلع کلکٹر وقارآباد نارائن ریڈی کی جانب سے 30 نومبر کی شام 5 بجے تک ضلع وقارآباد میں بحیثیت مجموعی رائے دہی کا تناسب 69.79 فیصدبتایا گیا تھا۔
بعدازاں آج ضلع الیکشن آفیسر وضلع کلکٹر وقارآباد نارائن ریڈی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وقارآباد ضلع میں کل 30 نومبر کو قطعی اور بحیثیت مجموعی 76.99 فیصد رائے دہی ریکارڈ ہوئی ہے۔
اس طرح حلقہ اسمبلی وقارآباد میں 75.57 فیصد رائے دہی ہوئی ۔وقارآباد میں87 ہزار 26 مرد،85 ہزار 454 خاتون اور 6 تیسری صنف کے رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔اس طرح وقارآباد اسمبلی حلقہ میں کل جملہ ایک لاکھ 72 ہزار 486 رائے دہندگان نے اپنے حق رائے کا استعمال کیا۔جبکہ وقارآباد اسمبلی حلقہ میں جملہ رائے دہندگان کی تعداد جملہ 2 لاکھ 28 ہزار 253 ہے جن میں ایک لاکھ 14 ہزار 321 خاتون رائے دہندگان، ایک لاکھ 13 ہزار 919 مرد رائے دہندے اور 13 تیسری صنف کے رائے دہندے شامل ہیں۔
وہیں حلقہ اسمبلی تانڈور میں کل 73.71 قطعی فیصد رائے دہی ہوئی ہے۔شام 5 بجے تک رائے دہی کا فیصد 71.20 ریکارڈ کیا گیا تھا۔تانڈور میں 86 ہزار38 مرد، 87 ہزار 963 خاتون اور ایک تیسری صنف کےرائے دہندگان نے اپنے ووٹ کااستعمال کیا۔اس طرح تانڈور میں کل جملہ ایک لاکھ 74 ہزار 2 رائےدہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیاہےجبکہ حلقہ اسمبلی تانڈور میں جملہ 2 لاکھ 36 ہزار 76 رائے دہندگان موجود ہیں۔جن میں ایک لاکھ 15 ہزار 143 مرد رائے دہندے، ایک لاکھ 20 ہزار 927 خاتون اور 6 تیسری صنف کے رائے دہندگان شامل ہیں۔
اگر حلقہ اسمبلی تانڈور میں موجود پانچ منڈلات پدیمول،کوٹ پلی،تانڈور،یالال اور بشیر آباد میں ریکارڈکیےگئے ووٹوں کےتناسب کی بات کی جائےتو
پدیمول منڈل میں: 83.26 فیصد رائے دہی ہوئی ہے۔جہاں 16,174 مرد ، 16,136 خاتون رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔اس طرح پدیمول منڈل میں جملہ 32,310 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
کوٹ پلی منڈل میں: 80.57 فیصد رائے دہی ہوئی ہے۔جہاں 2.402 مرد، 2,442 خاتون رائےدہندوں نے ووٹ ڈالے ہیں۔اس طرح کوٹ پلی منڈل میں جملہ 4,844 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
تانڈور میں : 66.80 فیصد رائے دہی ریکارڈ ہوئی ہے۔جہاں 37,638 مرد اور 38,006 خاتون رائےدہندوں نے اپنےحق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔اس طرح تانڈور میں جملہ 75,645 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
یالال منڈل میں: 78.96 فیصد رائے دہی ہوئی ہے۔جہاں 15,214 مرد اور 15,937 خاتون رائے دہندوں نے ووٹ ڈالے ہیں۔اس طرح یالال منڈل میں 31,151 رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔
بشیر آباد منڈل میں : 77.94 فیصد رائے دہی ہوئی ہے۔جہاں 14,610 مرد اور 15,442 خاتون رائے دہندگان نےاپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔اس طرح بشیر آباد منڈل میں جملہ 30,052 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
اسی طرح حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں 96 ہزار 403 مرد، 97 ہزار 537 رائے دہندگان نےووٹ دیا۔جہاں رائے دہی کاتناسب 81.96 درج ہواہے۔ جبکہ حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں جملہ 2 لاکھ 36 ہزار 625 رائے دہندگان موجود ہیں۔جن میں ایک لاکھ 17 ہزار 303 مرد رائے دہندے،ایک لاکھ 19 ہزار 310 خاتون رائے دہندگان 12 رائے دہندگان کا تعلق تیسری صنف سے ہے۔
جبکہ پرگی اسمبلی حلقہ میں ایک لاکھ 519 مرد ،98 ہزار 466 خاتون اورایک تیسری صنف کے رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔جہاں 76.70 فیصدرائے دہی ریکارڈ کی گئی ہے۔حلقہ اسمبلی پرگی میں جملہ 2 لاکھ 59 ہزار 422 رائےدہندگان موجود ہیں جن میں ایک لاکھ 31 ہزار 163 مرد رائے دہندے ایک لاکھ 28 ہزار 250 خاتون رائے دہندگان 9 رائے دہندگان تیسری صنف سے تعلق رکھتے ہیں۔
گزشتہ رات تانڈور میں رائے دہی میں تاخیر کے باعث ووٹنگ مشینوں کو تانڈور کے سینٹ مارکس اسکول میں سخت بندوبست کے ساتھ محفوظ رکھاگیاتھا جہاں سے آج جمعہ کو 269 استعمال شدہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور وی وی پیاڈس کو سخت انتظامات کے درمیان آرڈی او تانڈور و الیکشن رٹرننگ آفیسر حلقہ اسمبلی تانڈور سرینواس راؤ کی نگرانی اور تمام جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں پرگی منتقل کر دیا گیا۔

اس موقع پر پرگی میں ضلع الیکشن آفیسر وضلع کلکٹر وقارآباد نارائن ریڈی نےچند امیدواروں،ان کے نمائندوں اور عہدیداروں کی موجودگی میں ان ووٹنگ مشینوں کو اسٹرانگ روم میں رکھ کرمہر بند کردیا۔جہاں سخت پولیس انتظامات کیےگئے ہیں۔ضلع وقار آباد میں موجود چار اسمبلی حلقہ جات وقارآباد، تانڈور،کوڑنگل اور پرگی کے ووٹوں کی گنتی 3 ڈسمبر کو پرگی میں زرعی مارکیٹ کمیٹی کے گودام میں ہوگی۔جہاں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
” یہ بھی پڑھیں "
بنگلورو کے 48 اسکولوں میں بم رکھے جانے کی دھمکی،ای۔میل میں بسم اللہ اور اللہ اکبر کا استعمال !!
” اپ ڈیٹ شدہ نیوز "


