حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں افسوسناک واقعہ
سیلر کی تعمیر کے لیے کھودے گئے سمپ میں گرنے سے تین کمسن لڑکیوں کی موت
حیدرآباد:24۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں آج شام پیش آئے ایک افسوسنا ک واقعہ میں پانی کے سمپ میں گرجانے سے تین کمسن لڑکیوں کی موت واقع ہوگئی۔
سیلر کی تعمیر کی غرض سے کھودے گئے گڑھے میں موجود پانی میں اتفاقی طور پر گرجانے سے رمیا 7 سالہ، صوفیہ 12 سالہ اور سنگیتا 14 سالہ کی افسوسناک موت ہوگئی۔
اس واقعہ کے بعد ان لڑکیوں کے والدین اور اس علاقہ میں میں غم و افسوس کی لہر دؤڑگئی ہے۔اس واقعہ کی اطلاع کے فوری بعد پولیس جائے مقام پر پہنچ گئی ہے اور تیراکوں کی مدد سے تینوں لڑکیوں کی نعشوں کو باہر نکالا جارہا ہے۔
کوکٹ پلی کے میداری گنٹہ میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد سیلر کی تعمیر کی غرض سے گڑھا کھودے جانے اور اس کے اطراف کوئی بھی حفاظتی انتظامات نہ کیے جانے پر اس علاقہ کے عوام برہم ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ سیلر کی تعمیر کرنے والے بلڈر اور عمارت مالک کے خلاف کارروائی کی جائے۔

