ترقیاتی کاموں میں تساہلی ناقابل برداشت
عہدیداروں اور کنٹراکٹرس کو رکن اسمبلی تانڈور کا انتباہ
تانڈور :29۔جنوری(سحر نیوز بیورو) رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے عہدیداروں اور کنٹراکٹرس کو انتباہ دیا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں تساہلی اور غیر ذمہ داری کو برداشت نہیں کیا جائے گا. رکن اسمبلی نے آج اچانک تانڈور منڈل کے موضع انتارام کا دؤرہ کرتے ہوئے وہاں روراربن اسکیم کے تحت بچھائی جارہیں سی سی روڈس کے کاموں کا مشاہدہ کیا.
اور ہدایت دی کہ ماہِ مارچ کے اختتام سے قبل روراربن اسکیم کے تحت جاری تمام ترقیاتی کاموں کو مکمل کرلیا جائے اور ساتھ ہی ان کاموں میں معیاری تعمیراتی اشیاء کے استعمال کو ترجیح نہ دی گئی توکارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر ٹی آرایس پارٹی قائدین مرلی کرشنا، سابق ارکان بلدیہ محمد عرفان ،نرسملو ،ایم اے نعیم افو، سرینواس چاری کے علاوہ دیگر رکن اسمبلی کیساتھ تھے۔
بعد ازاں رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے تانڈور میں کالیکادیوی مندر کے باب الداخلہ کی تعمیر و تزئین کے کاموں کیلئے بھومی پوجا کی تقریب میں شرکت کی جس میں نائب صدر نشین بلدیہ تانڈور دیپا نرسملو ، صدر نشین زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک ، ٹی آرایس قائدین مرلی کرشنا، نرسملو ، سرینواس چاری ،ترجمان ضلع بی جے پی پٹیل وجئے کمار، صدر ٹاؤن بی جے پی بنٹارام بھدریشور،کنوینر بی سی سنگھم راج کمارکے علاوہ دیگر شریک تھے۔