بھوپال : 65 مقدمات میں ماخوذ زبیر مولانا کا جیپ گاڑی پر کرتب اور رقص والا ویڈیو وائرل، وزیر داخلہ نے کہا ہوگی کارروائی

بین ریاستی خبریں سوشل میڈیا وائرل قومی خبریں

بھوپال: 65 مقدمات میں ماخوذ زبیر مولانا کا گینگ کے ساتھ
جیپ گاڑی پر کرتب اور رقص والا ویڈیو وائرل
وزیر داخلہ نے کہا یہ مدھیہ پردیش ہے، یہاں کوئی دہشت نہیں پھیلا سکتا

بھوپال: 12۔ڈسمبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

مدھیہ پردیش میں کئی مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کاسامنا والے زبیر مولانا کا دارالحکومت بھوپال کی سڑکوں پر اپنی گینگ کےساتھ اپنی جیپ گاڑی پر اسٹنٹ (کرتب)کرتےہوئے ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاہے۔جنہیں اپنی چلتی ہوئی کھلی جیپ کے اوپر (بونٹ) پر کھڑے ہوکر فلمی انداز میں اپنے ہاتھ لہراکر رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جب کہ ان کی گاڑیوں کے آگے اور پیچھےبھی گاڑیوں کی قطاریں ہیں اور ان کی ٹولی کے ارکان اور ساتھی اس کرتب بازی کے دؤران ان کاحوصلہ بڑھا رہے ہیں اور باقاعدہ ایک نغمہ بھی بلند آواز میں بج رہا ہے۔

وہیں وائرل شدہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اگلی گاڑی جو ریورس چل رہی ہے میں سوار ان کے ساتھی اس کرتب بازی کا ویڈیو شوٹ کررہے ہیں۔اور مزید رقص و کرتب کےلیے آوازیں لگارہے ہیں۔وہیں زبیرمولانا کی جیپ پر موجود ایک شخص چلتی گاڑی کےقریب سے گزرنے والی ایک اور کار کو اپنے پیر سے مارنے کی کوشش کررہا ہے۔!!

میڈیا اطلاعات میں بتایا جارہا ہے یہ ویڈیو جمعہ کی رات اس وقت لیا گیا جب یہ گینگ گاندھی نگر میں ایک سالگرہ تقریب میں شرکت کے بعد لؤٹ رہی تھی۔اس کے بعد ویڈیو کوسوشل میڈیا پر پھیلا دیا گیا۔ایک منٹ کا یہ ویڈیو، زبیر مولانا کے ساتھی نے کار میں سے شوٹ کیا تھا۔سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیاہے۔کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو حکومت مدھیہ پردیش اور پولیس محکمہ کے لیے ایک چیلنج ہے۔!!

پولیس کے مطابق زبیر مولانا کے خلاف 65 مقدمات درج ہیں جن میں سے 44 سنگین جرائم سے متعلق ہیں۔زبیر مولاناماضی میں کئی مرتبہ پولیس اہلکاروں پر حملے کر چکے ہیں۔!!میڈیا اطلاعات کے مطابق پولیس نے اب تک اس معاملہ میں زبیر مولانا پر کیس درج نہیں کیا گیا ہے اور اس ویڈیو کا جائزہ لیا جارہا ہے۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوپایا ہے کہ رات کے وقت لیا گیا یہ ویڈیو بھوپال کے کس مقام پر لیا گیا ہے۔؟

اس معاملہ میں میڈیا کےسوالات پر مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ مسٹر نروتم مشرا نےمسکراتے ہوئے کہاہےکہ” اس ویڈیو کلپ کا معائنہ کیا جارہا ہے۔اور جلد ہی ‘ مولانا جی’ کےخلاف کیس درج کیا جائے گا۔”وزیر داخلہ نےصحافیوں کے سوال پر قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ میں نے وہ گانا بھی سنا ہے ” دنیا کی ٹھائیں،ٹھائیں۔”

انہوں نے کہا کہ جو زبیرمولانا کی ضمانت اور بائنڈووری دینے والے ہیں،ان سب کی ضمانت ضبطی کی کارروائی کی جائے گی۔ان پر گرفتاری کی دفعات لگائی جائیں گی۔وزیر داخلہ مدھیہ پردیش مسٹر نروتم مشرانے اس پریس کانفرنس میں زور دیتے ہوئے کہا کہ” یہ مدھیہ پردیش ہے،یہاں کوئی ٹھاں ٹھاں کرکے دہشت نہیں پھیلاسکتا،یہ یاد رکھ لینا چاہئے ‘ زبیر جی ‘ کو۔”

وائرل شدہ ویڈیو اور مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ مسٹر نروتم مشرا کا بیان "

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے