راجستھان میں خاتون بینک مینجئر نے بینک میں ڈاکہ ڈالنے کے لیے آئے
ایک مسلح ڈاکو سے مقابلہ کرتے ہوئے اسے بھاگنے پر مجبور کیا،ملزم گرفتار
جئے پور: 18۔اکتوبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
بینک میں دن دہاڑے ڈاکہ ڈالنے کی غرض سے ہاتھ میں چاقو اور چہرہ پر نقاب ڈال کر بینک میں داخل ہوکر ملازمین کو چاقو کی نوک پر دھمکانے والے ایک ڈاکو پر بینک کی خاتون مینجئر نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرد ملازمین بینک کےسامنے ہی محض کٹنگ پلیئر کے ذریعہ اس نقاب پوش ڈاکو کو بھاگنے پر مجبور کیا۔
اس واقعہ کاسی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔میڈیااطلاعات کےمطابق یہ واقعہ راجستھان کے سری گنگا نگر میں موجود مرودھرا گرامین بینک میں ہفتہ کو پیش آیا۔
اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں جوکہ بینک کے اندرونی حصہ کا ہے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم نقاب پوش شخص اپنے ہاتھ میں چاقو لیے ہوئے بینک ملازمین کو خوفزدہ کررہا ہے۔جس سے ڈر کر مرد ملازمین ادھر سے ادھر دؤڑ رہے ہیں۔
بعدازاں اس سارے واقعہ سے ناواقف ایک خاتون بینک میں جاری ہلچل اور آوازیں سن کر بینک کے ایک اور کمرہ سے کاونٹرس تک آجاتی ہیں۔اور یہ منظر دیکھ کر زرا بھی خوفزدہ نہیں ہوتیں۔بلکہ وہ اس ڈاکو پر حاوی ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔جو بینک ملازمین کو چاقو سےدھمکاکر کہہ رہا ہے کہ رقم اس کے بیاگ میں ڈالی جائے۔
https://twitter.com/desibaba1008/status/1582074427713662976
اسی دوران اس ڈاکو کے بیاگ سے کٹنگ پلیئر گرجاتا ہے،جسے فوری اٹھاکر پونم گپتا اس چاقو بردارشخص کو ڈرانے لگ جاتی ہیں۔ تو وہ بھی انہیں چاقو سے ڈرانے کی کوشش کرتاہے۔بالآخر اس خاتون کی ہمت سے حوصلہ پاکربینک ملازمین اس نقاب پوش پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم وہ وہاں سے فرار ہوجاتا ہے۔
اس بہادر و نڈر خاتون کی شناخت اسی بینک مینجئر کی حیثیت سے کی گئی ہے جن کا نام پونم گپتا بتایا گیا ہے۔
پولیس کےمطابق،نقاب پوش حملہ آور نےدعویٰ کیا کہ وہ لارنس بشنوئی گینگ کا حصہ ہے اس کی شناخت لاویش اروڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس اس نقاب پوش لاویش اروڑہ کے مجرمانہ ماضی کا جائزہ لے رہی ہے۔بینکرز نےدعویٰ کیاکہ اس وقت بینک میں 30 لاکھ روپےرکھےہوئے تھے،جسے لیڈی بینک منیجر پونم گپتا کی بہادری نے چوری ہونے سےبچالیا۔
ملزم سری گنگا نگر کے داوڈا کالونی کا رہنے والا ہے اورجواہر نگر پولیس اسٹیشن کےعہدیدار اس سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔بینک انتظامیہ نے اس معاملے میں پولیس میں شکایت بھی درج کروائی ہے۔