رکن پارلیمان اعظم خان کی بگڑتی صحت پر گھناؤنی سیاسی سازش کا الزام
ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ نے یوگی حکومت کی نیت پر شبہ ظاہر کیا
اترپردیش/رام پور: 20۔جولائی(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
رکن پارلیمان اعظم خان جو کہ لوک سبھا میں حلقہ رام پور کی نمائندگی کرتے ہیں کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی ہے اور کل سے ہسپتال کے بستر پر لی گئی اعظم خان کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرگشت ہے جسے دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے وہ گزشتہ دو دن سےلکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اعظم خان کی اہلیہ و رکن اسمبلی تنزئین فاطمہ جو کہ اترپردیش اسمبلی میں حلقہ اسمبلی رام پور کی نمائندگی کرتی ہیں نے انکے شوہر و رکن پارلیمان اعظم خان کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے اور جیل بھیجنے کے حکومتی ارادے پر سوال اٹھایا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تزئین فاطمہ نے کہا کہ جب اعظم خان کو ہسپتال سے ڈسچار ج کیا گیا تھا تب ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ مکمل طور پر صحتمند نہیں ہوئے ہیں پتہ نہیں ایسے کونسے حالات تھے کہ انہیں صحتمند بتاکر میدانتا اسپتال سےڈسچارج کرتے ہوئے جیل منتقل کیا گیاتھا؟
رکن پارلیمان اعظم خان کی اہلیہ و رکن اسمبلی رام پور تزئین فاطمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اعظم خان کے خلاف کوئی سازش کی جارہی ہے اور یہ
مکروہ اور گھناؤنی سیاسی دشمنی کے تحت سازش کا ایک حصہ ہے۔
تزئین فاطمہ نے کہا کہ جب اعظم خان کا ہیلتھ بلیٹن میدانتا کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کیا گیا تھا تب بھی وہ مکمل طور پر صحت مند نہیں تھے جس وقت انہیں میدانتا سے ڈسچارج کیا جا رہا تھا اس وقت کی ویڈیو انہوں نے دیکھی تھی وہ وہیل چیئر سے لے جائے جارہے تھے۔ان کے ہاتھ پیر بہت کمزور تھے اور وہ ایمبولینس میں ٹھیک طرح سے داخل بھی نہیں ہو پا رہے تھے۔
یاد رہے کہ سماج وادی پارٹی کے بڑے قائدین میں شمار کیے جانے والے رکن پارلیمان اعظم خان کے خلاف سے 100 سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ ان کے بیٹے عبداللہ کے خلاف 40 سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں سے بیشتر مقدمات میں انہیں عدالت کی جانب سے ضمانت حاصل ہوچکی ہے اور مزید مقدمات زیر دؤراں ہیں۔
پیر کے روز اچانک اعظم خان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں ضلع جیل سے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
73 سالہ رکن پارلیمان اعظم خان،ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور ان کے فرزند عبداللہ 26 فروری 2020ء سے سیتا پور جیل میں قید تھے۔بعد ازاں اعظم خان کی اہلیہ رکن اسمبلی تزئین فاطمہ 72سالہ کو دس ماہ بعد یعنی 23 ڈسمبر 2020ء کو ضمانت پر جیل سے رہاء کیا گیا تھا۔

