واٹس ایپ 18 سے زائد اقسام کے اسمارٹ فونس پر خدمات بند کر دے گا، اپنے اسمارٹ فون کا اینڈرائیڈ ورژن کیسے چیک کریں؟

واٹس ایپ 18 سے زائد اقسام کے اسمارٹ فونس پر خدمات بند کر دے گا
اپنے اسمارٹ فون کا اینڈرائیڈ ورژن کیسے چیک کریں؟

حیدرآباد : 27۔ستمبر
(سحر نیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)

دنیا بھر میں سوشل میڈیاکےمشہور پلیٹ فارم کےطور پر میٹا Meta# لمپنی کی ملکیت ” واٹس ایپ WhatsApp#” کی اپنی ایک الگ پہچان اور خصوصیت ہے جو کہ بہت ہی مقبول مانی جاتی ہے۔واٹس ایپ کاشمار سب سے زیادہ استعمال ہونےوالے سوشل میڈیاایپ میں ہوتا ہے۔جو دنیاکے 180 ممالک میں 60 مختلف زبانوں کے ساتھ زیراستعمال ہے۔اور روزآنہ 120 بلین سے زائد مختلف مواد پرمشتمل پیغامات/ویڈیوز/آڈیوز اور تصاویر واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجے اور حاصل کیے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ وقفہ وقفہ سے اپنے صارفین کو بہترین سہولتیں فراہم کرتا رہتا ہے۔حالیہ دنوں میں واٹس ایپ نے کئی اپ دیٹس کیے ہیں اب تو اپنے صارفین کو چینلس کی بھی سہولت فراہم کردی ہے۔مختلف کمپنیوں،میڈیا اور نامورشخصیتوں کےعلاوہ صارف اپنا خود کا چینل بناسکتاہے۔

واٹس ایپ کے استعمال میں ہندوستان ساری دنیا میں سرفہرست ہےجہاں اس کےسب سے زیادہ صارفین موجود ہیں،جن کی تعداد 535.8 ملین ہے۔جبکہ گذشتہ سال مئی تک ملک میں صارفین کی تعداد 487.5 ملین تھی۔ہندوستان کے بعد دوسرے نمبر پر برازیل ہےجہاں اس کے صارفین کی تعداد 148 ملین ہے،وہیں انڈونیشیا میں اس کے 112 ملین،امریکہ میں 98 ملین، فلپائن میں 88 ملین،میکسیکو میں 77 ملین، روس میں 66.7 ملین ، ترکی میں 60 ملین، مصر میں 56 ملین اور پاکستان میں 55 ملین صارفین ہیں۔

ایک سروے رپورٹ کےمطابق دنیا میں 69 فیصد انٹرنیٹ صارفین واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔اور 70 فیصد صارفین روزآنہ اپنا واٹس ایپ چیک کرتے ہیں۔حیرت انگیز بات یہاں یہ ہے کہ واٹس ایپ کو صرف 55 انجینئرز کی ٹیم سنبھالتی ہے۔

قارئین یہ جان کرحیرت زدہ ہوں گے واٹس ایپ جہاں ہماری کمزوری اور ضرورت دونوں بن گیا ہے۔وہیں چین،ایران،شام،یواے ای،کیوباء، اور شمالی کوریا میں اس پر پابندی عائد ہے۔واٹس ایپ کا استعمال 73 فیصد اینڈرائید فون صارفین اور 22 فیصد آئی او ایس iOS# کے حامل صارفین کرتے ہیں۔

یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ جاریہ سال مئی 2023 میں واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہاتھا کہ جاریہ سال ماہِ مارچ میں تقریباً 47 ملین واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ان میں سے 17 لاکھ اکاؤنٹس پر صارفین کی جانب سے کسی بھی قسم کی رپورٹ سےپہلے ہی پابندی لگا دی گئی تھی۔جبکہ اس سے قبل واٹس ایپ نے ماہِ فروری میں تقریباً 46 لاکھ ہندوستانی صارفین کےواٹس ایپ ااکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہندوستان کے ایس ٹی ڈی کوڈ 91+ کے ذریعہ شناخت کی جاتی ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ہندوستان کی ماہانہ رپورٹ کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ یکم مار چ 2023ء سے 31 مارچ 2023ء کے درمیان 47,15,906 واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی گئی۔ان میں سے دیگرصارفین کی رپورٹ سےقبل 16,59,385 واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔وہیں گذشتہ سال واٹس ایپ نے چند قدیم موبائل فونس پر اپنی خدمات بند کردی تھیں جو کہ قدیم ماڈل کے اور زیادہ تر ناققابل استعمال تھے۔

لیکن اب واٹس ایپ نے قدیم اینڈرائید کے حامل زائد از 18 مختلف اقسام اورکمپنیوں کے اسمارٹ فونس کی فہرست جاری کرتےہوئےاعلان کیا ہے کہ ان موبائل فونس پر واٹس ایپ خدمات بند کر دی جائیں گی۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق 24 اکتوبر کے بعد اینڈرائیڈ او ایس ورژن 4.1 // Android OS Version 4.1  یا اس سے قدیم اینڈرائیڈ کے حامل اینڈرائیڈ کے حامل اسمارٹ فونس پر واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ روک دی جائے گی۔اس اعلان کےمطابق 20 سے زائد اسمارٹ فونس پر اپ ڈیٹس، نئے فیچرس اورسیکورٹی کے ساتھ ساتھ بالآخر ایسے موبائل فونس پر واٹس ایپ کی خدمات بند کر دی جائیں گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ اسمارٹ فونس کی فہرست میں دیکھی جائےتو ان میں زیادہ ترموبائل فونس قدیم ماڈل کے ہیں اور بہت کم ان موبائل فونس کو استعمال کرتے ہیں۔دور دراز مقامات یا خانہ دار خواتین بھی ان قدیم فونس کو استعمال کرتی ہیں۔جنہیں ان سب سے واقفیت حاصل نہیں ہوتی۔

اگر آپ بھی اس قدیم فونس پر واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو نیا فون خریدنا لازمی ہوجاتا ہے۔کیونکہ جہاں واٹس ایپ نے ایسے فونس پر اپنی خدمات بند کردینے کا اعلان کیا ہے وہیں ان قدیم اسمارٹ فونس پر دیگر ایپ بھی کام نہیں کرتے یا پھر ان کی خدمات محدود ہوجاتی ہیں۔وہیں ایسے اسمارٹ فونس کی سیکورٹی کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے کیونکہ یہ آسانی کے ساتھ ہیک کرلیے جاسکتے ہیں۔

آپ کے پاس موجود اسمارٹ فونس کا آئنڈرائید اور او ایس ورژن OS Version#  کیسے دیکھیں ؟

اپنے اسمارٹ موبائل فون کی سیٹنگ Settings# میں جائیں۔
فون کی تفصیلات : About Device#
سافٹ ویئر کی تفصیلات Android Version#
Version#
اس طرح ایک ایک آپشن کو کلک کرکے آپ اپنے اسمارٹ فون سے متعلق مکمل تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

جن اسمارٹ فونس پر واٹس ایپ نے اپنی خدمات کو روک دینے کا اعلان کیا ہے ان موبائل فونس کی تفصیلات یہاں پیش ہیں۔

 Samsung Galaxy Note-2 @

 Samsung Galaxy Tab 10.1 @

 Samsung Galaxy Ace @

 Samsung Galaxy S-2 @

 Samsung Galaxy Nexus @

     Nexus 7 @

 HTC 1 @

 HTC Sensation @

 HTC Designer HD @

 Sony Xperia Z @

 Sony Ericson Experia acr3 @

Sony Xperia S2 @

 Motorola Droid Razer @

 Motorola Zoom @

     LG Optimus G Pro @

     LG Optimus 2X @

     Acer Iconia Tab A5003 @

     Asus ee Pad Tranformer @

WhatsApp#

یہ بھی پڑھیں "

کیرالہ میں دوست کے ہاتھوں سے اپنی پیٹھ پر پی ایف آئی لکھوانے اور پولیس میں حملہ کی شکایت درج کروانے والا فوجی اور اس کا دوست گرفتار

مالدہ ضلع میں 8 سالہ مرسلین شیخ نے پٹریوں میں شگاف دیکھ کر اپنی لال ٹی شرٹ لہراتے ہوئے ٹرین کو رکوا دیا، مسافرین کی بچائی جان