دہلی ایرپورٹ پرمسافر کے قبضہ سے ایک لاکھ 20 ہزار مالیتی سعودی ریال ضبط

دہلی ایرپورٹ پرمسافر کے قبضہ سے ایک لاکھ 20 ہزار مالیتی سعودی ریال ضبط

نئی دہلی:09۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

ملک کے دارالحکومت دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آج سعودی عرب سے دہلی پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے ایک لاکھ 20 ہزار مالیتی سعودی ریال ضبط کیے گئے ہیں۔

اس انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ڈیوٹی پر تعینات سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے عہدیداروں نے شبہ کی بنیاد پر سعودی عرب سے دہلی ایرپورٹ پہنچنے والے محمد اشرف نامی مسافر کی تلاشی لی تو بیاگ کے نچلے حصہ میں چھپاکر لائے گئے ایک لاکھ 20 ہزار مالیتی سعودی ریال پائے گئے جنہیں ضبط کرلیا گیا۔

سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے ضبط شدہ ان سعودی ریالس کی قیمت ہندوستانی کرنسی میں زائد از 24 لاکھ روپئے بتائی ہے۔

غیرقانونی طریقہ سے چھپاکر اتنی بڑی مقدار میں سعودی ریال لانے والے مسافر کو تحویل میں لے کر کسٹم عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا۔

سعودی عرب سے آئے اس مسافر کے بیاگ کی تلاشی کے دؤران برآمد سعودی ریال پرمشتمل ویڈیو سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس(سی آئی ایس ایف CISF# ) نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔جہاں سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا۔