وزیراعظم نریندر مودی کے آشیرواد سے تلنگانہ میں جلد ہی "رام راجیہ” کا قیام، انچارج بی جے پی ترون چُگ کا دعویٰ

وزیراعظم نریندر مودی کے آشیرواد سے تلنگانہ میں جلد ہی "رام راجیہ” کا قیام
انچارج تلنگانہ بی جے پی ترون چُگ کا دعویٰ

حیدرآباد:09۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

انچارج تلنگانہ بھارتیہ جنتا پارٹی ترون چُگ نے آج دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کے آشیرواد سے ریاست تلنگانہ میں جلد ہی ” رام راجیہ قائم ہوگا۔ٹینک بینڈ،حیدرآباد پر آج بی جے پی کی جانب سے منعقدہ مجسمہ امبیڈکر کے پاس باجوں کی جدوجہد پروگرام میں انہوں نے شرکت کی۔

بعد ازاں انچارج تلنگانہ بھارتیہ جنتا پارٹی ترون چُگ نے چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھر راؤ پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حضورآباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی صرف ایک جھلک اور اصل فلم ابھی آگے ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے عوام کا پیسہ انتخابات پر خرچ کیا جارہا ہے۔بعد ازاں انچارج تلنگانہ بھارتیہ جنتا پارٹی ترون چُگ نے انتباہ دیا کے چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ حیدرآباد میں اپنی حکومت پرگھمنڈ میں مبتلاء ہیں جبکہ ان کے اوپر دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست تلنگانہ میں دلت بندھو اسکیم پر عمل کیا جائے ساتھ ہی بعد ازاں انچارج تلنگانہ بھارتیہ جنتا پارٹی ترون چُگ نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھر راؤ کے افراد خاندان کی جانب سے جمع کی گئی رقم عوام کی ہے۔