وقارآباد ضلع کا تانڈور نشہ آور وائٹ نر،ملاوٹی سیندھی کے بعد اب گانجہ کی لپیٹ میں!!
نامعلوم نوجوان نے گانجہ طلب کرتے ہوئے ریلوے ملازم کو ریزر بلیڈ سے زخمی کردیا
وقارآباد؍تانڈور: 06۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
وقارآباد ضلع کے تانڈور میں گزشتہ چند سال سے چند نوجوان ملاوٹی سیندھی اور نشہ آور وائٹ نر Eraz Ex کی لت میں بری طرح مبتلاء تھے تاہم اب اس میں کمی نظرآرہی ہے!
لیکن اب بھی یہاں ایسی شکایات عام ہیں کہ چند نوجوان ہنوز وائٹ نر کے ساتھ اب گانجہ کا استعمال کرنے لگے ہیں!!اور یہ معاملہ شدید تشویشناک ہے !!
وہیں نشہ کی لت میں مبتلا یہ نوجوان اپنے پاس موجود ریزر بلیڈ کی مدد سے لوگوں پر حملہ کرنے میں مصروف ہیں۔
24 ستمبر کی رات ایک مکان کے سامنے کار میں سوار ہونے کے دؤران ان کی موٹرسیکل کو راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے معمولی مسئلہ پر دو نوجوان جن کے متعلق بتایا گیا کہ وہ وائٹ نر کا ستعمال کرتے ہیں نے تانڈور کے گولا چیروؤ (شمشیرگنج) علاقہ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد بشمول ایک پردہ دار خاتون اور 8 ماہ کے معصوم بچے پر ریز بلیڈوں سے حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے۔
جن کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی گئی تھی اور تمام زخمیوں کو تانڈور کے گورنمنٹ سرکاری ہسپتال سے،خاتون اور بچے کو ایک خانگی ہسپتال سے رجوع کیا گیا تھا۔

ایسا ہی ایک واقعہ آج شام تانڈور کے ریلوے اسٹیشن کے قریب موجود ریلوے کوارٹرس کالونی میں پیش آیا ہے جہاں نشہ کی لت میں مبتلا ایک نوجوان ایک ریلوے ملازم سے تقاضہ کرنے لگا کہ اس کو گانجہ دیا جائے۔
جس پر انہوں نے انکار کردیا کہ وہ نہ گانجہ کا شوق رکھتے ہیں اور نہ اس کا کاروبار کرتے ہیں جس پر برہم ہوکر اس نامعلوم نوجوان نے اپنے پاس موجود ریزربلیڈ سے اس ریلوے ملازم پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا۔
اس واقعہ کی تفصیلات کے مطابق بہار کے ساکن کپل کمار جو کہ تانڈور ریلوے اسٹیشن میں ٹریک میان کی حیثیت سے ملازمت کرتے ہوئے ریلوے کوارٹر س میں رہائش پذیر ہیں آج شام اپنی ڈیوٹی مکمل کرکے مکان پہنچے تھے کہ اسی دؤران ایک نامعلوم نوجوان ان کے قریب آیا اور ان سے کہا کہ اسے گانجہ چاہئے اور یہ نوجوان کپل کمار کے ہاتھ میں موجود بیاگ کھینچنے لگا کہ اس میں گانجہ موجود ہے اور اسے دیا جائے۔
اس دؤران کپل کمار اس نوجوان سے اپنا پیچھا چھڑانے کی کوشش کی تو اس نے اپنی جیب سے ریزربلیڈ نکال کر ان کے گلے پر ضربات پہنچائے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد نشہ کا عادی نوجوان وہاں سے فرار ہوگیا
زخمی کپل کمار کو مقامی افراد نے تانڈور کے گورنمنٹ ضلع ہسپتال منتقل کیا اور اس واقعہ کے دؤران لی گئیں اس نامعلوم نوجوان کی تصاویر پولیس کو فراہم کرتے ہوئے اس واقعہ کی شکایت کی۔
پولیس اس نوجوان کی تلاش میں مصروف ہے اور پولیس کو یقین ہے کہ یہ نوجوان تانڈور ہی کا ہے جسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ضرورت شدید ہے کہ نوجوانوں کو گانجہ اور دیگر نشیلی ادویات کی اس لت سے چھٹکارہ دلایا جائے اور ان کی باقاعدہ کونسلنگ کا نظم کیا جائے ورنہ آنے والے دنوں میں تانڈور میں ایسے واقعات میں اضافہ کا امکان ہے!!

