تیراکی سے ناواقف ایک ہی گھر کے دو داماد باؤلی میں ایک دوسرے کو پکڑ کر غرقاب
تانڈور۔12۔اپریل (سحرنیوز ڈاٹ کام)
تیراکی سیکھنے کی غرض سے گئے باؤلی میں اترنے والے تیراکی سے ناواقف دو نوجوان غرقاب ہوگئے۔کل شام دیر گئے تانڈور منڈل کے ملکاپور میں پیش آئے اس افسوسناک واقعہ کی تفصیلات گاؤں والوں کے بموجب تانڈور منڈل کے ہی موضع سرگری پیٹ کے ساکن مہیپال(21؍سالہ) اور کرشنا (31؍سالہ )جو کہ تیراکی سے ناواقف تھے۔
موضع ملکاپورکے ساکن چند افراد کیساتھ تیراکی سیکھنے کی غرض سے سرکاری ہائی اسکول کے عقب میں کوتلا پور پینٹپا کی زرعی باؤلی پر گئے تیراکی سے ناواقف مہیپا اور کرشنا اپنی پیٹھ پر ڈبہ باندھ کر باؤلی میں کودگئے اور باؤلی میں چھلانگ لگانے کے بعد یہ دونوں ایک دوسرے کو پکڑ کرپانی میں غرقاب ہوگئے۔
دیہاتیوں نے اس واقعہ کی اطلاع فوری کرنکوٹ پولیس کو دی جس کے بعد فوری سب انسپکٹر پولیس ایڈو کونڈالو پولیس جمعیت کیساتھ باؤلی پر پہنچ گئے تب تک وہاں موجود دیہاتیوں نے پانی میں سے تلاش کے بعد مہیپال کی نعش کو باؤلی سے باہرنکال لائے تاہم باؤلی گہری ہونے کے باعث کرشنا کی نعش کافی تلاش کے بعد بھی باؤلی سے برآمد نہیں ہوئی جس پر پانی کی موٹروں کے ذریعہ اس باؤلی سے پانی خارج کرنے کے بعد رات دیرگئے کرشنا کی نعش بھی باؤلی سے برآمد ہوئی۔
دوسری جانب اس واقعہ کاایک افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ غرقاب ہونے والے مہیپا ل اور کرشنا دونوں ایک ہی گھر کے داماد تھے ۔ اس واقعہ کی اطلاع پر مواضعات ملکاپور اور سرگری پیٹ میں غم اور افسوس کی لہر دؤڑگئی ۔اس سلسلہ میں کرنکوٹ پولیس ایک کیس درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات ہے بعد پنچنامہ دونوں کی نعشیں بغرض پوسٹ مارٹم تانڈور کے سرکاری ضلع ہسپتال منتقل کی گئیں۔