وقارآباد ضلع میں آج مزید 272 افرادکوویڈ سے متاثر،72 کا تعلق تانڈور سے

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

وقارآباد ضلع میں آج مزید 272 افرادکوویڈ سے متاثر، 72 کا تعلق تانڈور سے

وقارآباد۔12۔اپریل (سحرنیوز ڈاٹ کام)

وقارآباد ضلع کے مختلف مقامات پرکورونا وائر س متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 12 اپریل کو ایک ہی دن میں مزید 272 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

جن میں سب سے زیادہ 72 متاثرین کا تعلق تانڈور سے ہے۔محکمہ صحت و طبابت ضلع وقارآباد کی جانب سے آج شام جاری کردہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق آج کوویڈ سے متاثر ہونے والے 272 افراد میں تانڈور کے 72، وقارآباد کے 45 ، پرگی کے 12 ، دوما کے 17، مرپلی کے 25، کلک چیرلہ کے36، دؤلت آباد کے 15 ، کوڑنگل کے 02، پوڈورکے 6، مومن پیٹ کے 2، دھارور کے3،نواب پیٹ کے 2،بشیر آباد کے 5، پدیمول کے6، یالال کے15، بھمرس پیٹ کے 7، اور بنٹارم کے 2 افرد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع میں کورونا وائر س کے16؍ایکٹیو کیس ہیں اور 1,446 افراد کو ہوم قرنطین کیا گیا ہے۔آج 2,645 افراد کے نمونے طبی جانچ کیلئے حاصل کیے گئے ہیں۔اس طرح گزشتہ سال سے آج تک ضلع وقارآباد میں جملہ 5,358 افراد کورونا سے متاثر، 62 فوت اور 3,833 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے