بھوپال میں 12 اپریل کی رات سے 19 اپریل کی صبح تک ایک ہفتہ کیلئے کورونا کرفیو نافذ
بھوپال :12۔اپریل(سحر نیوزڈاٹ کام)
حکومت مدھیہ پردیش نے ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ریاست کے دارلحکومت بھوپال میں ایک ہفتہ کیلئے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے اوراس کا آغاز آج پیر 12 اپریل کی رات 9بجے سے ہوگیا ہےاوریہ کورونا کرفیو 19 اپریل کی صبح 6بجے تک نافذ رہے گا۔
ساتھ ہی ریاستی حکومت نے انتباہ دیا ہے کہ جوکوئی اس کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سی آرپی سی کی دفعہ 144کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ضلع کلکٹر بھوپال اویناش لاونیا نے اس سلسلہ میں احکام بھی جاری کردئیے ہیں کہ بھوپال میں اس کورونا کرفیو کے دؤران تمام تجارتی اور کاروباری ادارے مکمل بند رہیں گے، سڑکوں پر عام ٹریفک پر پابندی ہوگی۔ تاہم اس کورونا کرفیو کے دؤران ایمرجنسی خدمات،اشیائے ضروریہ کی منتقلی،خریدو فروخت،پٹرول بنکس اور دیگر ضروری خدمات کو ہنگامی حالات کے تحت مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
.@CollectorBhopal श्री अविनाश लवानिया ने कोरोना कर्फ्यू लागू करने के आदेश जारी किए हैं।आज दिनांक 12.04.2021 को रात 9 बजे से 19.04.2021 की सुबह 06 बजे तक कोरोना कर्फ्यू रहेगा। उपरोक्तानुसार समस्त व्यवसायिक प्रतिष्ठान बंद रहेंगे एवं सामान्य आवागमन प्रतिबंधित रहेगा। #MPFightsCorona pic.twitter.com/EN4jJpv7G8
— Jansampark MP (@JansamparkMP) April 12, 2021
اسی دؤران آج پیر کے دن ہی حکومت مدھیہ پردیش نے ہیلتھ کمشنر بھوپال سنجے گوئل کو انکے عہدہ سے ہٹاتے ہوئے انکے مقام پر آکاش ترپاٹھی کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
اتوار کے دن بھوپال میں 5,234 کورونا کے ایکٹیو کیس تھے جبکہ محکمہ ہیلتھ مدھیہ پردیش کے مطابق پوری ریاست میں 35,316 ایکٹیو کیس ہیں۔
یاد رہے کہ بھوپال میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر حکومت نے 17 مارچ سے 19 اپریل تک ہفتہ کی رات سے پیر کی صبح تک رات کا لاک ڈاؤن نافذکردیا تھا۔
جو کہ اب بھی ریاست کے اضلاع راج گڑھ ، باروانی ،اور ودیشا میں نافذ العمل ہے ، جبکہ اب یہ دس روزہ مکمل لاک ڈاؤن بالا گھاٹ ، نرسنگھا پور اور سیونی اضلاع کیساتھ ساتھ جبلپور شہر میں 22 اپریل تک نافذ رہے گا اور اسی طرز کی پابندیاں اندور ، اُجین ، راؤ، مئو اور شاہجہاں پور میں بھی 19اپریل تک نافذ رہیں گی۔ وہیں حکومت نے آئندہ تین ماہ تک سرکاری دفاتر کو ہفتہ میں پانچ دن کام کرنے کا حکم دیا ہے ۔