تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کے شکار کا معاملہ، رکن اسمبلی تانڈورپائلٹ روہت ریڈی کی سیکورٹی میں اضافہ، بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

تلنگانہ میں چار ارکان اسمبلی کے شکار کا معاملہ
رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کی سیکورٹی میں اضافہ
بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی،حکومت کے احکام جاری

وقارآباد/تانڈور: 29۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد کے مضافاتی ضلع رنگاریڈی کے معین آباد منڈل کے عزیز نگر کے ایک فارم ہاوز میں 26 اکتوبر کی رات ٹی آر ایس پارٹی کےچار ارکان اسمبلی کو رقمی لالچ دیتے ہوئے بی جے پی میں شامل کرنے کی کوشش کا کمشنر پولیس سائبرآباد اسٹیفن رویندراکی قیادت میں پولیس نےعین وقت پردھاوہ منظم کرتے ہوئے پردہ فاش کیاتھا۔

اور اس معاملہ میں فارم ہاؤز سےتین ایجنٹوں رام چندرابھارتی،عرف ستیش شرما(فرید آباد ),سوامی سمہاجیولو (تروپتی) اور حیدرآباد کےساکن نندو بھارتی کو اپنی تحویل میں لیاتھا۔جہاں ان تینوں کوبرسراقتدار ٹی آرایس پارٹی کی جانب سے بی جے پی کے ایجنٹ بتایا گیا ہے۔وہیں بی جے پی قائدین ان الزامات کو مسترد کررہے ہیں۔!!اطلاعات کے مطابق سائبر آباد پولیس کی ایک ٹیم فریدآباد جاکر ستیش شرما کے متعلق جانکاری حاصل کرنے میں مصروف ہے۔

معین آباد جو کہ ضلع رنگاریڈی کا ایک منڈل ہے اور یہ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے دائرہ میں آتا ہے۔ان چار ارکان اسمبلی میں شامل رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کی تحریری شکایت پر معین آباد پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے مذکورہ بالا تینوں ایجنٹوں کواپنی تحویل میں لیتے ہوئےعدالت میں پیش کیا تھا۔تاہم اینٹی کرپشن بیورو کی عدالت نےتکنیکی وجوہات کے باعث ان تینوں کے ریمانڈ  کی درخواست کو مسترد کیا تھا۔اے سی بی کی عدالت کے اس فیصلہ کو پولیس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔جس پر آج 29 اکتوبر کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے ان تینوں کو گرفتار کرنے کی پولیس کواجازت دی۔

آج رات دیر گئے پولیس کی جانب سے ان تینوں کو سرورنگر میں موجود اینٹی کرپشن بیورو کی خصوصی عدالت کےمعزز جج کی رہائش گاہ پر ان کے روبرو پیش کیا گیا۔جس پر معزز  جج نے رام چندرابھارتی،عرف ستیش شرما(فرید آباد ),سوامی سمہاجیولو (تروپتی) اور حیدرآباد کےساکن نندو بھارتی کو کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل کاحکم صادر کیا۔بعدازاں ان تینوں کو پولیس نے چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا۔اب یہ تینوں 11 نومبر تک چنچل گوڑہ جیل میں رہیں گے۔وہیں معزز جج نےان تینوں کی سات دنوں کے لیے پولیس تحویل کی درخواست کومسترد کردیا۔

چونکہ یہ معاملہ اب مرکزی سطح تک انتہائی سنگین رخ اختیار کرتا جارہاہے اور وہیں بی جے پی اس کی لپیٹ میں ہے۔تاہم بی جے پی کی جانب سے شروع دن سے ہی اس معاملہ کو ایک ڈرامہ کہہ کر مسترد کیا جارہا ہے۔اور اس پورے معاملہ میں رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کا نام آگے ہے۔ 

ان حالات اور واقعات کو دیکھتے ہوئے آج ریاستی حکومت نے احتیاطی طور پر رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔اس سلسلہ میں ریاستی محکمہ داخلہ کی جانب سےجاری کردہ احکامات کے مطابق پائلٹ روہت ریڈی کوجہاں پہلے چار جوانوں پرمشتمل سیکورٹی عملہ فراہم تھا۔اب ان میں مزید چارجوانوں کااضافہ کیا گیا ہے اب رکن اسمبلی کو 8 بندوق بردار سیکورٹی عملہ فراہم کیاجائے گا۔ساتھ ہی پائلٹ روہت ریڈی کوبلٹ پروف گاڑی بھی فراہم کی جائے گی۔

 

اس سارے معاملہ سے متعلق ویڈیوز اور تفصیلات ان لنکس پر دیکھی جاسکتی ہیں ” :-

تلنگانہ میں ٹی آر ایس پارٹی کے چار ارکان اسمبلی کو خریدنے کا پردہ فاش!،گرفتار شدہ تین افراد کا بی جے پی سے تعلق! ٹی آر ایس کا الزام

 

تلنگانہ کے چار ایم ایل ایز کے فارم ہاؤز شکار کا نیا موڑ، پختہ منصوبہ کے ساتھ ہی پولیس کی کارروائی، پولیس کی ریمانڈ رپورٹ میں کئی سنسنی خیز انکشافات

 

تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے چار ایم ایل ایز کی خریدی کا معاملہ، تینوں ملزمین 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں روانہ ، چنچل گوڑہ جیل منتقل

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے