کیرالا میں شدید بارش متعدد امواتیں، بڑے برتن میں بیٹھ کر کلیانہ منڈپ پہنچے دلہا، دلہن اور مکان کے بہہ جانے والے ویڈیوس وائرل

کیرالا میں شدید بارش متعدد امواتیں
سیلابی پانی میں بڑے برتن میں بیٹھ کر کلیانہ منڈپ پہنچے دُلہا اور دُلہن
ندی کے سیلابی پانی میں مکان کے بہہ جانے والا ویڈیو بھی ہوا وائرل

کیرالا: 18۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام؍ایجنسیز)

گزشتہ چار دنوں سے ریاست کیرالا شدید بارش کی زد میں ہے اور ریاست میں سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہے اور کیرالا کے کئی شہر تالابوں میں تبدیل ہوگئے ہیں وہیں ندیاں اور نالے لبریز ہوکر بہہ رہے ہیں۔

کیرالا میں بارش سے اب تک 21 سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں۔اضلاع کوزی کوڈ، ملاپورم اور وائیناڈ بارش سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔جبکہ زمین کھسکنے کے واقعات میں 26 افراد لاپتہ ہیں۔

Photo 01

اسی دؤران سوشل میڈیا پر ایک ایسا ویڈیو وائرل جس میں با آسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ اس مکان کے عقب سے بہنے والے سیلابی پانی میں یہ مکان بھی گرکر بہہ گیا۔

یہ واقعہ کیرالا کے”ضلع کوٹائیم” کا ہے۔سیلابی پانی میں اس مکان کے بہہ جانے کا مکمل ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاہے۔

Photo 02

” کیرالا کے اس 14 سیکنڈ کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے یہ مکان آنِ واحد میں سیلابی پانی میں بہہ گیا "

اس ویڈیو میں ڈرامائی انداز میں ایک ندی کے کنارے کھڑا دو منزلہ مکان آہستہ آہستہ جھکتا ہوا نظر آتا ہے اور پھر پورا مکان اس سیلابی پانی میں بہہ جاتا ہے اور ایک دو سیکنڈ کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہاں مکان کا وجود ہی نہیں تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ خوش قسمتی اس اس سیلابی پانی میں بہہ جانے والے مکان میں کوئی نہیں تھے اور زمین کھسکنے کے واقعات ، ندی میں سیلابی پانی کے بہاؤ کے خطرہ کو محسوس کرتے ہوئے کل ہی اس مکان کو خالی کردیا تھا۔

Photo 03

جبکہ شدید بارش اور سیلاب کی لپیٹ میں موجود اسی ریاست کیرالا کا ایک اور ویڈیو میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

Photo 04

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے لباس میں موجود دُلہا اور دُلہن کھانا پکانے کے ایک بڑے المونیم کے برتن جسے حرف عام میں ” بگونہ ” کہا جاتا ہے میں بیٹھ کر اس سے کشتی کا کام لیتے ہوئے اپنی شادی کی تقریب کے لیے تلاواڑی کے مندر کے قریب موجود کلیانہ منڈپم (شادی خانہ) کی سمت جارہا ہے جو کہ پہلے ہی سیلابی پانی سے بھرگیا ہے۔

Photo 05

ہر طرف سیلابی صورت حال کے باؤجود اس طرح کی ہمت جٹانے والے اس جوڑے کا تعلق شعبہ طب سے ہے اور یہ دونوں ” چینگا نور ” کے ایک ہسپتال میں ملازمت کرتے ہیں۔

اس المونیم کے بڑے برتن (بگونہ) میں بیٹھ کر اس سے کشتی کا کام لینے والے شادی کے لباس میں ملبوس دلہا کا نام آکاش اور دلہن کا نام ایشوریہ ہے۔

” المونیم کے بڑے برتن سے کشتی کام لیتے ہوئے دُلہا اور دُلہن (ویڈیو) "

ان کی اس شادی کی تقریب میں چند قریبی رشتہ دار اور دوست شریک تھے۔

شادی کے بعد دلہا دلہن آکاش اور ایشوریہ نے بتایا کہ آج پیر کے دن ان کی شادی طئے تھی اور اس کو بارش کی وجہ سے ملتوی کرنا مناسب نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ دو دن قبل وہ دونوں جب مندر آئے تھے تو وہاں اس طرح سیلابی صورت حال نہیں تھی۔

سوشل میڈیا پر اس شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین اسے”مانسون ویڈنگ” MonsoonWedding#  کا نام دے رہے ہیں۔  

Keralafloods #KeralaRain#