ریاستی خبریں / ضلعی خبریںوقار آباد میں نیم پاگل کا حملہ، دس افراد زخمی، برہم عوام نے اس شخص کو مار مارکر لہولہان کردیا 16/12/202216/12/2022 - by سحر نیوز وقارآباد میں نیم پاگل کا حملہ، دس افراد زخمی برہم عوام نے اس شخص کو مار مارکر لہولہان کردیا وقارآباد: 16۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام) وقار آباد میں آج شام ایک نیم پاگل شخص نے اچانک راہ چلتے لوگوں اور اپنے مکانات کے باہر موجود افراد پر آہنی راڈ اور پتھروں سے حملہ کرتے ہوئے دس سے زائد لوگوں کو زخمی کردیا۔جس پر وہاں موجود چند برہم افراد نے اس پر قابو پاتے ہوئے اس کو رسیوں سے جکڑکر اس کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے اسے لہولہان کردیا۔بعدازاں اس نیم پاگل شخص کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اس نیم پاگل شخص کے متعلق بتایاجارہا ہے کہ وہ بنگال کا ساکن ہے اور وقارآباد میں موجود اپنے دیگر میستری اور مزدور ساتھیوں کے ساتھ رہتا ہے۔اور خود بھی میستری کا کام کرتا ہے۔جو کہ وقارآباد کے ہی عالم پلی علاقہ میں رہائش پذیر ہے۔آج شام اس نے اچانک وقارآباد کے بلدی حلقہ وینکٹیشور کالونی میں لوگوں پر حملہ کرتے ہوئے سنسنی اور خوف کا ماحول پیدا کردیا۔ اطلاعات کےمطابق وہ اس شخص کا ذہنی توازن اچانک بگڑ گیا اور راہ چلتے لوگوں پر اس کےہاتھوں میں موجود آہنی راڈ اورسڑک کےکنارے پر پڑے ہوئے پتھروں سےحملہ کرنےلگا۔اس نیم پاگل شخص کے اس حملہ میں دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ان میں چند افراد کے سروں پر بھی گہرے زخم آئےجبکہ اس نے مکانات اور دکانات پر بھی پتھر پھینکتے ہوئے نقصان پہنچایا اور دو کاروں کے شیشے بھی توڑ دئیے۔ اچانک اس واقعہ کے دؤران اس علاقہ میں سنسنی اور خوف کے باعث عوام اپنےاپنے مکانات میں بھاگ کرخود کو مکانات میں قید کرلیا۔اس حملہ سے پریشان اور برہم وہاں موجود چند افراد نے اس نیم پاگل شخص پر کسی طرح قابو پاتے ہوئے اسے پکڑلیا،اس کے ہاتھوں اور پیروں کو تولیہ اور رسی کی مدد سے باندھ کر اس کی جم کر پٹائی کردی جس کے باعث یہ لہولہان ہوگیا۔ بعدازاں اطلاع پر پولیس جائےمقام پر پہنچ گئی اور اس نیم پاگل شخص سے سوال کئے تو اس نے بتایا کہ وہ کولکاتا کا رہنےوالا ہے۔فی الحال اس زخمی نیم پاگل اور اس کے حملہ میں زخمی افراد کو مقامی ایریا ہسپتال اور خانگی ہسپتالوں سے رجوع کردیا گیا ہے۔اس علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ روزآنہ حسب معمول اس علاقہ میں اپنا میستری کا کام کرکےچلے جایا کرتا تھا لیکن آج اچانک اس نے ایک کلومیٹر کے فاصلہ تک لوگوں پر اچانک حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا، دکانات اور کاروں کو نقصان پہنچایا۔ اس معاملہ میں چند افراد کا کہناتھاکہ اچانک اس شخص کا ذہنی توازن اچانک بگڑجانے کےباعث اس نے یہ غیر انسانی حرکت کی،لیکن پھر بھی وہاں موجود لوگ اس کو پکڑکر پولیس کےحوالے کردیتے تو بہتر تھا۔اس طرح ایک نیم پاگل شخص کوشدید لہولہان کرنا افسوسناک عمل ہے۔ https://sahernews.com/wp-content/uploads/2022/12/VKB-VIDEO-PHYSCO.mp4 Share this post: