تلنگانہ میں ایس ایس سی 2022کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
90 فیصد طلبہ کامیاب،سدی پیٹ اول نمبر پر
حیدرآباد: 30۔جون(سحرنیوز ڈاٹ کام)
ریاستی وزیرتعلیم مسز پی۔سبیتا اندراریڈی نے آج 30-11 بجے دن دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔ان امتحانات میں ریاست بھر کے 5,03,579 طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی۔جن میں سے 4,53,201 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔آج جاری کردہ نتائج میں کامیاب ہونے والے طلبہ کے تناسب میں 92 فیصد لڑکیاں اور 87 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے ہیں۔
اس طرح 90 فیصد طلبہ ان امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں۔جبکہ ان امتحانات میں 819 طلبہ خانگی طورپر امتحانات میں شریک ہوئے تھے ان میں سے 425 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں ان کا تناسب 51.89 فیصد رہا۔
طلبہ اس لنک کو کلک کرکے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
https://www.bse.telangana.gov.in/
دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 23 مئی تا یکم جون منعقدکیے گئے ان امتحانات میں جملہ 5,08,143 طلبہ کو ان امتحانات میں شرکت کرناتھا لیکن ,5,564 نامعلوم وجوہات کے باعث ان امتحانات میں شریک نہیں ہوئے۔
یاد رہے کہ ریاست میں دو دن قبل ہی انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے نتائج بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔


