حکومت تلنگانہ نے ” TET ” کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت تلنگانہ نے TET کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

حیدرآباد:24۔مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام)

حکومت تلنگانہ کے ڈپارٹمنٹ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے آج” ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ TET "کے امیدواروں سے درخواستوں کی طلبی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے ذریعہ اہل امیدواروں سے” تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس ایلجبیٹی ٹسٹ 2022 TS-TET-2022 "کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔جس کا انعقاد 12 جون 2022 کو ہوگا۔خواہشمند امیدوار انفارمیشن بلٹین اور تمام تفصیلات پر مشتمل نوٹیفکیشن اس ویب سائٹ
https://tstet.cgg.gov.in/TSTETWEB2022/#!/home22asdqft789.rps

(شاید یہ لنک کل 25 مارچ سے ہی کارکرد ہوگی؟)

کے ذریعہ 25 مارچ 2022 سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔اور خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں 26 مارچ 2022 سے 12 اپریل 2022 تک آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔

 

TET #Notification #Telangana#