سید کمال اطہر، صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈورمنتخب
خالد سیف اللہ جنرل سیکریٹری اور محمد یونس کا خازن کی حیثیت سے انتخاب
وقارآباد/تانڈور: 15۔مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام)
مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور،ضلع وقارآباد کی جنرل باڈی کا انتخابی اجلاس طئے شدہ اعلان کےمطابق گذشتہ رات بعد مغرب، مدینہ مسجد تانڈور میں الیکشن آفیسر جناب عبدالاحد،علماء کرام اور مقامی ذمہ داران کی زیر نگرانی منعقدہوا۔اس اجلاس میں مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کے اراکین کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت۔
مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور کے عہدہ صدارت کےلیے 21،جنرل سیکریٹری کے عہدہ کے لیے 20 اور خازن کے عہدہ کے لیے 3 نامزدگیاں داخل کی گئی تھیں۔
اس انتخابی اجلاس میں صدر مسلم ویلفیئر اسوسی تانڈور کی حیثیت سے جناب سید کمال اطہر کا بااتفاق آراء انتخاب عمل میں لایا گیا۔اسی طرح محمد خالد سیف اللہ اکثریتی رائے سے جنرل سکریٹری کے عہدہ کے لیے منتخب قرار پائے اور خازن کے عہدہ کے لیے بااتفاق آراء محمد یونس کو منتخب کرلیا گیا۔
دوسری جانب آج سبکدوش صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور محمد بابر کی قیادت میں مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں اور تنظیم کے ذمہ داروں نے ڈی ایس پی تانڈور جی۔شیکھر گوڑ سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتےہوئے انتخابات کے موقع پر تعاون کے لیے ان کا اور محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی ایس پی نے بھی نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعدازاں دفترمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور میں سبکدوش صدر محمد بابر نے نو منتخب صدر جناب سید کمال اطہر کو عہدہ صدارت کی ذمہ داریاں تفویض کیں۔
اس انتخابی عمل کے موقع پر کنوینر انتخابات مولاناسہیل احمد عمری،مولانا محمدعثمان غنی،مولاناسیدسلیمان قاسمی،سبکدوش صدرمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن محمدبابر،عبدالحمید شہری(چھوٹے حافظ صاحب)،فاروق ساحلؔ،سابق رکن بلدیہ محمدعرفان،قیوم یاورؔ،ارکان بلدیہ عبدالرزاق،مختار احمد ناز،محمد اسلم،سابق امیر جماعت اسلامی ہند تانڈورمحمدسراج صمدانی،صدر اہلسنت والجماعت تانڈورمحمد آصف علی،محمدباسط علی(رائل میڈیکل)،عبدالسلیم، محمد پاشاہ قریشی، خلیل اللہ شریف، عبدالقیوم،عبدالحمید، فاروق قریشی، معز خان، قیوم اطہر، محمد اسد علی کے بشمول دیگر شریک تھے۔
مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور کے نومنتخب عہدیداران