وقارآباد ضلع: سب انسپکٹر پولیس پرگی کو دس ہزار روپئے کی رشوت طلب اور قبول کرتے ہوئے اے سی بی نے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا

وقارآباد ضلع: پرگی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کانتی کمار پاٹل کو
دس ہزار روپئے کی رشوت طلب اور قبول کرتے ہوئے اے سی بی نے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا

وقارآباد؍پرگی: 07۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

آج شام دیر گئے محکمہ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے وقارآباد ضلع کے پرگی پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے سب انسپکٹر پولیس کانتی کمار پاٹل کو ایک شخص کو ہراساں کرتے ہوئے 10,000 روپئے کی رشوت طلب اور قبول کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

ڈی ایس پی محکمہ اینٹی کرپشن بیورو سوریہ نارائنا نے اس کارروائی کے بعد میڈیا کو بتایا کہ چار پانچ دن قبل پرگی کے ساکن سائی ریڈی اور سریش کے درمیان ایک واٹس ایپ گروپ پوسٹ کو لے کر جھگڑا ہوا تھا کہ سائی ریڈی کے اس پوسٹ سے دلت طبقات کی توہین ہوئی ہے۔

اس مسئلہ پر سریش سب انسپکٹر پولیس پرگی کانتی کمار پاٹل سے رجوع ہوا تاہم تحریری شکایت درج نہیں کروائی۔

اسی دؤران اس مسئلہ پر دونوں جانب کے ذمہ داران نے سائی ریڈی اور سریش کے درمیان مفاہمت کروادی۔

لیکن سب انسپکٹر پولیس پرگی کانتی کمار پاٹل سائی ریڈی اور اس کے چاچا پرشورام ریڈی کو مسلسل ہراساں کررہے تھے کہ بھلے ہی مسئلہ مفاہمت کے ذریعہ نپٹا لیا گیا ہوگا لیکن انہیں اس سلسلہ میں 10،000 روپئے دئیے جائیں۔

اس سے تنگ آکر سائی ریڈی محکمہ اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع ہوئے اور سب انسپکٹر پولیس پرگی کانتی کمار پاٹل کے خلاف شکایت درج کروائی کہ غیرضروری 10،000 روپئے کی رشوت طلب کرتے ہوئے انہیں ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے میں مصروف ہیں۔

سائی ریڈی کی شکایت کے بعد آج شام دیر گئے محکمہ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں کی ٹیم نے ڈی ایس پی محکمہ اینٹی کرپشن بیورو سوریہ نارائنا کی قیادت میں پرگی پولیس اسٹیشن کے اطراف جال بچھایا گیا تھا اور سب انسپکٹر پولیس پرگی کانتی کمار پاٹل سائی ریڈی کے چاچا پرشورام ریڈی سے بطور رشوت طلب کیے گئے 10،000 کی نقد رقم حاصل کررہے تھے کہ محکمہ اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے دھاوہ منظم کرتے ہوئے سب انسپکٹرپولیس پرگی کانتی کمار کو رشوت کی رقم کے ساتھ رنگے ہاتھوں دبوچ لیا۔

سب انسپکٹر پولیس پرگی کانتی کمار محکمہ اینٹی کرپشن بیورو کے ہاتھوں دبوچ لیے جانے کے بعد ” (ویڈیو)

 

ڈی ایس پی محکمہ اینٹی کرپشن بیورو سوریہ نارائنا نے بتایا کہ رشوت کی رقم طلب اور قبول کرتے ہوئے پکڑے گئے رشوت خور سب انسپکٹرپولیس پرگی کانتی کمار کے خلاف ایک کیس درج کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔