حیدرآباد : سائبرآباد پولیس نے کار سے ایک کروڑ روپئے ضبط کرلیے، رقم محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے

حیدرآباد: سائبرآباد پولیس نے کار سے ایک کروڑ روپئے ضبط کرلیے
رقم محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے،رقم حوالہ کاروبار کی ہوسکتی ہے؟

حیدرآباد: 23۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

سائبرآباد پولیس نے حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ نارسنگی میں گزشتہ رات ایک ایس یو وی گاڑی سے ایک کروڑ روپئے ضبط کیے ہیں.۔نارسنگی کے قریب منچی ریولہ کے قریب یہ رقم ضبط کی گئی ہے۔

گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دؤران اس کار کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں رقم موجود تھی تاہم یہ رقم بناء کسی جائز دستاویزات کے کار کے ذریعہ منتقل کی جارہی تھی۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ رقم زیرو کاروبار کی ہوسکتی ہے۔

ڈی سی پی مادھاپور ایم۔وینکٹیشورلو کے مطابق کار سے ضبط کی گئی رقم کو مزید کارروائی کی غرض سے محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ یہ رقم غیر قانونی حوالہ کاروبار میں استعمال کرنے کے لیے منتقل کی جارہی تھی جس کا کوئی بینک ریکارڈ نہیں ہوتا اور بھاری معاوضہ لے کر رقم کا حوالہ کاروبار کے ذریعہ لین دین کیا جاتا ہے۔

جس کار سے ایک کروڑ روپئے ضبط کیے گئے ہیں اس میں تین افراد سوار تھے۔جنہیں پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔