ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج
تانڈورکے اقلیتی اقامتی اسکول اور جونیئر کالج کی طالبات کا شاندارتعلیمی مظاہرہ
وقارآباد/تانڈور: 30۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
تلنگانہ مینارٹیز ریسڈینشیل اسکول ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنس سوسائٹی (ٹمریز) کے زیراہتمام چلائے جانے والے تانڈور کے اقلیتی اقامتی اسکول (مینارٹی ریسڈینشیل اسکول) کی دسویں جماعت اور جونیئر کالج کے انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کی طالبات نے شاندارتعلیمی مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔
پرنسپل اقلیتی اقامتی اسکول اورجونیئر کالج تانڈور محترمہ محبوب فاطمہ کےبموجب جاریہ سال دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات میں اقلیتی اقامتی اسکول تانڈور کی 75 طالبات نےشرکت کی تھی جن میں سے 74 طالبات کامیاب ہوئی ہیں۔اس طرح اسکول کے نتائج 99 فیصد رہے اور ان میں سے 29 طالبات نے درجہ اول میں کامیابی حاصل کی۔
اقلیتی اقامتی جونیئر کالج تانڈور کی 66 طالبات نے انٹرمیڈیٹ سال اول کےامتحانات میں شرکت کی تھی جن میں سے 51طالبات کامیاب ہوئیں اور 15 طالبات ناکام رہیں۔نتائج کا فیصد 79 درج ہواہے۔ان میں سے 46 طالبات نے درجہ اول میں کامیابی حاصل کی ہے۔
وہیں اقلیتی اقامتی جونیئر کالج تانڈور کی 67 طالبات نے انٹر میڈیٹ سال دوم کےامتحانات میں شرکت کی جن میں سے 57 طالبات کامیاب اور 10 طالبات ناکام ہوئیں۔کامیابی کا تناسب 86 فیصد رہا۔ان میں سے 51 طالبات نے درج اول میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پرنسپل اقلیتی اقامتی اسکول اور جونیئر کالج تانڈور محترمہ محبوب فاطمہ نے بتایا کہ دسویں جماعت کی طالبہ نادیہ نمرہ نے پہلا رینک اور 10 جی پی اے حاصل کیا۔جبکہ حلیم النساء،عائشہ صدیقہ،کلگیری پراوالیکا اور پورم چیتنا نے 9.8 جی پی اے کے ذریعہ دوسرا رینک حاصل کیا۔

اقلیتی اقامتی جونیئر کالج کی انٹرمیڈیٹ ایم پی سی سال اول کی طالبات مہرالنساء نے جملہ 470 نمبرات میں سے 464نمبرات،ہرشابیگم نے 456 نمبرات اور فاریہ نے 449 نمبرات حاصل کئے۔
جبکہ بائی پی سی کی طالبات صباءتحسین نے جملہ 440 نمبرات میں سے 432نمبرات،پی۔انوشا نے 424نمبرات اور شفیعہ فرحین نے422 نمبرات حاصل کئے۔انٹرمیڈیٹ سال دوم کی ایم پی سی کی طالبات ثمرین فاطمہ نے جملہ 1000 نمبرات میں سے 962 نمبرات،افنان مبین نے 944 نمبرات اور بی۔سری جا نے 937 نمبرات حاصل کئے ہیں۔
اسی طرح اقلیتی اقامتی جونیئر کالج تانڈور کے انٹرمیڈیٹ سال دوم کی بائی پی سی سی کی طالبات عائشہ بیگم نے 1000 نمبرات کےمنجملہ 930 نمبرات،پدمجا نے 905 نمبرات اور سیدہ نوشین نے 877 نمبرات حاصل کئے ہیں۔

