راہول گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پرمعطل
اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کا شکار 9سالہ لڑکی کے والدین کی تصاویر پوسٹ کرنے کا شاخسانہ!!
نئی دہلی:07۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)
سوشیل میڈیا کے مشہور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر انڈیانے آج سابق صدر کل ہند کانگریس کمیٹی و رکن پارلیمان راہول گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طورپر معطل کردیا ہے۔
اس سلسلہ میں کانگریس پارٹی کے مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ راہول گاندھی اپنا ٹوئٹر ہینڈل بحال ہونے تک اس ٹوئٹر ہینڈل سے اپنی پوسٹنگ جاری رکھیں گے۔
Shri @RahulGandhi’s Twitter account has been temporarily suspended & due process is being followed for its restoration.
Until then, he will stay connected with you all through his other SM platforms & continue to raise his voice for our people & fight for their cause. Jai Hind!
— Congress (@INCIndia) August 7, 2021
پھر کچھ دیر بعد اسی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ راہول گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر لاک کیا گیا ہے۔
The account has been temporarily locked. https://t.co/MYqpC8OeIb
— Congress (@INCIndia) August 7, 2021
یاد رہے کہ دہلی میں ایک 9 سالہ دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی ، قتل اور نعش کو شمشان گھاٹ میں نذرآتش کرنے کے واقعہ کے بعد دو قبل راہول گاندھی نے اس لڑکی کے مکان پہنچ کر والدین سے ملاقات کی تھی جس کے خلاف ونیت جندال ایڈوکیٹ نے دہلی پولیس میں راہول گاندھی کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ انہوں نے اس طرح مقتولہ کے افراد خاندان کی شناخت کو عام کردیاہے۔
اور اس سے پوسکو ایکٹ اور جوانئیل جسٹس ایکٹ کے قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ونیت جندال ایڈوکیٹ کی اس شکایت پر دہلی پولیس نے راہول گاندھی کے خلاف ایف آئی آردرج کیاتھا۔
جبکہ اسی معاملہ میں نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے بھی راہول گاندھی کے خلاف متاثرہ لڑکی اور اس کے افراد خاندان کی شناخت کو ظاہر کیے جانے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے اور کمیشن نے ٹوئٹر انڈیا کے خلاف بھی ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ راہول گاندھی کے ٹوئٹر ہینڈل کے خلاف کارروائی کی جائے ساتھ ہی اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کیا جائے۔
اسی طرح کمیشن نے دہلی پولیس کو بھی ہدایت دی تھی کہ وہ ٹوئٹر انڈیا اور راہول گاندھی کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائے۔ مانا جارہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر انڈیا کی جانب سے راہول گاندھی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو آج عارضی طور پر معطل یا مقفل کردیا ہے؟!
راہول گاندھی کے دؤرہ سے متعلق سحرنیوز ڈاٹ کام کی تفصیلی نیوز اس لنک کو کلک کرکے پڑھی جاسکتی ہے:-