اب جرمانے کی رقم کے ساتھ پان کارڈ کو آدھار کارڈ سے
جوڑنے کے لیے 31 مارچ 2023ء تک توسیع
نئی دہلی: 31۔مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
پرمننٹ اکاؤنٹ نمبر (PAN) کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کی آخری تاریخ آج 31 مارچ 2022 کوختم ہو گئی ہے۔تاہم سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے آج اعلان کیا ہے کہ آدھار کارڈ اورپان کارڈ کو جرمانے کی رقم کے ساتھ 31 مارچ 2023 تک لنک کیا جا سکتا ہے۔CBDT کے مطابق PAN کارڈ کو کل یکم اپریل 2022ء سے آدھار کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے جس پر 500 روپے سے لے کر 1000 روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس CBDT کی جانب سے 29 مارچ 2022 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام جو افراد طئے شدہ تاریخ کے بعد اپنے پان کارڈ (PAN) کو آدھار کارڈ کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق جاریہ سال 31 مارچ سے تین ماہ کے اندر پان کارڈ۔آدھار کارڈ کو لنک کرنے پر 500 روپے کی رقم وصول کی جائے گی۔یہ سہولت 30 جون 2022 کو ختم ہو جائے گی۔
اس کے بعد PAN کارڈ کو Aadhaar کارڈ سے جوڑنے پر 1000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اور اس کے لیے آخری تاریخ 31 مارچ 2023 ہوگی۔
محکمہ انکم ٹیکس کی ہدایات کے مطابق پان کارڈ کا استعمال کئی مقاصد کے لیے ضروری ہوتا ہے۔اس کے بعد باقاعدہ لین دین میں ملوث کسی کو بھی اپنا آدھار نمبر اور ساتھ ہی اپنا پان نمبر محکمہ انکم ٹیکس کو فراہم کرنا ہوگا۔اگر کسی کا آدھار نمبر لنک نہیں ہے تو اس کے نتیجہ میں PAN کارڈ غیر فعال ہو جائے گا۔اور وہ شخص کسی بھی قسم کا لین دین نہیں کر سکے گا۔اس کے علاوہ پان کارڈ کو دوبارہ کارکرد بنانے کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ شخص دونوں دستاویزات کو لنک کرے۔
محکمہ انکم ٹیکس نے خاص طور پر PAN-Adhaar لنک کرنے کو لازمی قرار دیا ہے۔جب تک کہ بعض معاملات میں استثنیٰ نہ دیا جائے۔نیز آدھار کارڈ اور پین کارڈ کو لنک کرنا لازمی ہے۔کیونکہ یہ حکومت کو مالیاتی لین دین کا ریکارڈ فراہم کرتا ہے جو ٹیکس ادا کرنے کے اہل ہیں اور پھر ان کی شناخت کی جاسکتی ہے۔اس سے ٹیکس چوری کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔مزید یہ کہ آدھار کارڈ اور پان کارڈ کو لنک کرنے سے ٹیکس سے بچنے کی کوشش میں ایک فرد کے پاس موجود متعدد پان کارڈز کو بھی روک دیا جاتا ہے۔

