تانڈور کے مختلف علاقوں میں کل اتوار 5 مارچ کو برقی سربراہی بند رہے گی

تانڈور کے مختلف علاقوں میں کل اتوار 5 مارچ کو برقی سربراہی بند رہے گی

وقارآباد/تانڈور: 04۔مارچ (سحر نیوز ڈاٹ کام)

اے ای محکمہ برقی آپریشنس تانڈور نارا رگھو ویرا ریڈی کی جانب سے آج شام جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق کل 5 مارچ ، بروز اتوار، وقار آباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن کےمختلف علاقوں میں 30-9 بجے صبح سے شام 30-5 بجے تک برقی سربراہی مکمل طور پر بند رہےگی۔اس طرح تانڈور کےمختلف مقامات پر کل اتوار کو 8 گھنٹوں تک برقی سربراہی بند رہے گی۔

پریس نوٹ کے مطابق تانڈورکے مختلف مقامات پر جاری سڑکوں کی توسیع کے کاموں کے پیش نظر برقی کھمبوں کی منتقلی اور مرمت کے کاموں کے باعث برقی سربراہی مسدود کی جارہی ہے۔

تانڈور کے ان علاقوں میں برقی سربراہی بند رہے گی :-

ریلوے اسٹیشن علاقہ، بس اسٹانڈ کا علاقہ ، شانتی نگر کالونی ،کمہار گلی ،خان کالونی ، وینکٹیشورا کالونی ،گولا چیروؤ، 
مرشد درگاہ کا علاقہ ، اندرا چوک تا شیواجی چوک،سی سی آئی کالونی، حمال بستی اور گوتاپور روڈکے قریبی علاقوں،
گاندھی نگر ،سیتارام پیٹ ،برنداون کالونی، چنگیز پوررڈ، ایم پی ٹی فنکشن ہال کا علاقہ ، گنج ، گنج کارنر، 
قدیم ترکاری بازار ، جدید ترکاری بازار، پٹیل گارڈن اور دیگر علاقوں میں برقی سربراہی بند رہے گی۔

ان علاقوں میں برقی سربراہی حسب معمول جاری رہے گی :-

قدیم تانڈور ،شاہی پور کا نصف علاقہ ،رائل کانٹا،حیدرآباد روڈ ، اندرماں کالونی ،
راجیو گروہا کالونی ، اندر انگر، گنڈو پیراں ، مکہ مسجد، مل ریڈی پلی ،
گرین سٹی کالونی میں برقی سربراہی حسب معمول جاری رہے گی۔

اے محکمہ برقی آپریشنس نارا رگھو ویرا ریڈی نے اس سلسلہ میں عوام سے تعاون کی خواہش کی ہے۔